ْ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،سردار امتیاز احمد عباسی

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی

اتوار 4 اگست 2024 14:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 35A.

(جاری ہے)

370 میں ترمیم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال بھرپور انداز میں منا کر دنیا کے سامنے ثابت کر دیں کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی مسلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبرمیں ممبران ضلع کونسل /آفیسران وملازمین کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس چھٹی کے باوجود یوم استحصال کی تقریب میں ممبرا ن ضلع کونسل سمیت بلدیاتی نمائندگان کی شرکت یقینی بنانے کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا جس میں ممبران ضلع کونسل سمیت ،چیف آفیسر ضلع کونسل محترمہ مہہ جبین عباسی آفیسران وملازمین موجود تھے ،اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممبران ضلع کونسل آفیسران وملازمین پانچ اگست کو بروقت ضلع کونسل آفس پہنچیں تاکہ یہاں سے ایک ریلی کی شکل میں مرکزی تقریب تک جایا جا سکے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل کا مذید کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری سراپا احتجاج ہیں عالمی برادری اس اہم ایشو پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ،انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے ڈومیسائل قوانین کے ذریعے ہندوں کی آباد کاری کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہندو بستیاں اور فوجی چھاؤنیاں بنا رہا ہے اور اسرائیل کی طرح حریت قیادت کو پابند سلاسل کر کے ان کا ماضی کی طرح عدالتی قتل کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نام نہاد سیکولرازم کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔