متحدہ عرب امارات، دبئی ، شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں پرانے زیورات کی فروخت میں اضافہ

پیر 5 اگست 2024 16:11

متحدہ عرب امارات، دبئی ، شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں پرانے زیورات کی ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) متحدہ عرب امارات کی دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں پرانے زیورات کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں کاروبار کرنے والی مختلف دکانوں اور جیولرز شوروم کے سیلز مینوں اور مینجرز نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پرانے زیورات کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے پر پرانے زیورات کی فروخت بڑھی ہے۔ اماراتی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 10.75درہم ، 22 قیراط کیایک گرام نرخ 276.75 درہم،21 قیراط ایک گرام کے نرخ 8.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ میں ساڑھے سات درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔