بنگلہ دیش کے آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان
عوام کے مطالبات پورے کیے جائیں گے، شہری پرتشدد اقدامات سے دور رہیں اور فوج پر اعتماد رکھیں۔ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں کی پریس کانفرنس
ساجد علی پیر 5 اگست 2024 15:02
(جاری ہے)
بنگلا دیشی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے، کوشش ہے کہ اج رات تک معاملات سلجھ جائیں، طلبہ پرامن رہیں اور اپنے گھروں کو واپس جائیں، اب کسی افرا تفری اور احتجاج ضرورت نہیں ہے، مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے، ایک دو روز کے اندر تمام معاملات اچھے طریقے سے حل کرنے کی کوشش ہے، مکمل ذمہ داری لے رہا ہوں کہ ہر ہلاکت اور قتل کی مکمل تحقیقات ہوں گی، عوام کا ایک ایک مطالبہ تسلیم کیا جائے گا عوام ہمارا ساتھ دیں۔
بتایا جارہا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے بعد فوج کی مداخلت پر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوگئیں، بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو ان کی بہن کے ہمراہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کیا گیا، شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے دور ایک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا ہے، مستعفی بنگلہ دیشی وزیراعظم کے فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر بھارت روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں، شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی بھی کوشش کی تاہم انہیں یہ موقع نہ مل سکا۔ معلوم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد 300 سے زیادہ ہوچکی ہے، مظاہرین نے آج پیر کے روز سے دوبارہ اپنی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجی اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے جو اہم سڑکوں پر گشت کر رہی ہے، سکیورٹی اداروں نے وزیر اعظم کے دفتر کی طرف جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی اور رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی کی ملاقات
-
الخدمت کا مدارس کے اساتذہ کو ’’بنوقابل آئی ٹی کورسز‘‘ کروانے کا اعلان
-
گنڈاپور اگر جیل توڑنے کی بات کرتا ہے تو پھر عمران خان کی ذمہ داری بھی ان کی ہے
-
علی امین گنڈاپور نے پوری صحافت کی بات نہیں کی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے عبدالقدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
اسد قیصرنے پارٹی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت
-
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل ، دو طرفہ بینکنگ سیکٹر کا قیام تجارتی حجم میں اضافے کا باعث بنے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
اڈیالہ جیل جانے سے متعلق علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام نہیں لیا
-
جو کل کیا اس پر توبہ کریں
-
سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کس کا ماوتھ پیس ہے
-
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں ڈسچارج
-
پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے، اسے روکنا ہوگا، پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.