نا م نہادبھارتی جمہوریہ کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا،بے گناہ شہید کشمیریوںکا خون رنگ لائے گا، سدرہ سعید بندیشہ

منگل 6 اگست 2024 10:40

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہو لڈر این اے 100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ نا م نہادبھارتی جمہوریہ کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔بے گناہ شہید کشمیریوںکا خون رنگ لائے گا اور آزادی کشمیر کی صبح ضرور طلوع ہوگی سعودی عرب سمیت مسلم حکمرانوں کی سوئی ہوئی غیرت بھارتی مظالم کے خلاف کب جاگے گی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل جیسا مسلمانوں کا ہمدرد کہاں سے لائیں ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں کی آئینی شناخت چھینے پا نچ سال ہو گئے یبھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

بے گناہ شہید کشمیریوںکا خون رنگ لائے گا،کشمیری عوام ہمارے دلوں میں بستے ہیں ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورپاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔

(جاری ہے)

ہم کشمیر کاز سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔کشمیری عوام کی سفارتی ،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیںگے ان خیالات کا اظہار سدرہ سعید بند یشہ نے بھارتی ظلم کے نہتے کشمیریوں پر پا نچ سا ل مکمل ہو نے پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید مز مت کرتے ہو ئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ انشائ اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔گزشتہ د5 برس میں مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظالم فوج کے ہاتھوں سینکڑوںکشمیری شہید ہو گئے لیکن عالمی برادری ، یو این او ،او آئی سی ،سمیت عالمی میڈیا اورنام نہاد سماجی انصاف کے ٹھیکے داروں کا ضمیر نہ جاگا!75سال سے ہندوستان مظلوم کشمیری عوام کو ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے پہاڑ تو ڑ کر زیر کرنے کی ناکام کوششیں کررہاہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے مزید مضبوط اور بھرپور طریقے سے ابھر کر سامنے آیاہے ،