
قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنمائوں کا امام مسجد نبوی کے دورہ پاکستان اور ایوان آمد پر بھرپور خیرمقدم
جمعہ 9 اگست 2024 14:30
(جاری ہے)
مسجد نبوی کے امام ہمارے امام ہیں ۔ معزز مہمانوں کی آمد کی خوشی میں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیں داخلی سیاست کے معاملات کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔
ہمیں پاک سعودی عرب تعلقات، حرمین شریفین کی اہمیت کو اجاگر کر نا چاہیے۔ مسجد نبوی کے امام کی تشریف آوری سے پاک سعودی تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیامیں سعودی عرب کو پہلی ترجیحی دیتے ہیں۔ کشمیر ، برما، غزہ اور فلسطین کے مسائل کوپاکستان اور سعودی عرب مل کر اٹھائیں۔ سعودی عر ب میں صلاحیت ہے کہ وہ عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے مسلم امہ کے مسائل کو اجاگر کر کے ان حل میں اپنا کردارادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے ارشد ندیم کو میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاہے۔ ہمیں اپنی کمزوریوں کو خود طاقتور بنا کر ملک کو آگے لے جانا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مسجد نبوی کے امام اور ان کے وفد اور سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو عزت بخشی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسی ذمہ داری دی ہے جن پر عام مسلمان کو رشک آتا ہے۔ جضورؐ کامصلیٰ کسی انسان کی محنت اور کوشش سے حاصل نہیں ہوتا جس پر اللہ کا خاص کرم ہو اللہ انہیں یہ سعادت عطا فرماتے ہیں۔ ہم دل کی گہرائیوں سے امام مسجد نبوی ، سعودی سفیر اور سعودی وفد کا خیرمقدم کرتےہیں۔ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیاسعودی عرب پہلا دوست ملک ہے جوہمارے ساتھ کھڑاہوتا ہے۔ حج انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب کے سفیر نے اہم کردار ادا کیاہے جس پر ہم سب ان کے شکر گزارہیں ۔انہوں نے ارشد مجید کو اولمپکس گولڈ میڈل جیتے نے پر مبارک باد دی اور کہاکہ ملک میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو تلاش اور سنوار کر اس سے بھرپور استفادہ کیاجائے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی اس بات سے متفق ہیں کہ سیاستدانوں کو تلخیوں کو بھلا کر 24 کروڑ عوام کے لئے مشکل فیصلے کرنے چاہئیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ امام مسجدنبوی ، سعودی عرب کے سفیر اور سعودی وفد کوایوان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ خادم الحرمین شریفین اور آل سعود اسلامی دنیاکے ذمہ دار لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اور اپنی جماعت کی طرف سے شہزاد محمد بن سلمان کو ایران سعودی تعلقات میں بہتری کے لئے خدمات پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام مسجد نبوی نے آج ایوان میں جو تلاوت کی ہے ا س میں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو انسانیت کاقاتل ہے اور ہمیں اس بات سے اتفاق کرنا ہو گا ۔اسلامی دنیا کی طرف سے متفقہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی جرائم کی عدالت میں مقدمہ چلانا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
بلوچستان کے بارے میں اکثر حقائق کے برعکس بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، وفاقی وزیر جام کمال خان
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس
-
کھاریاں، 16جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا‘مریم نواز شریف
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہم نے بنیان مرصوص میں بھارت کو گھس کر مارا، اب جنگیں ٹیکنالوجی کی ہونگی،رانا مشہود احمد
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا معروف کاروباری شخصیت ملک سیف الرحمان کی وفات پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.