’’ عزم استحکام ‘‘ملک کی سلامتی کیلئے نہایت ضروری ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل

ہفتہ 17 اگست 2024 22:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہا کہ’’ عزم استحکام ‘‘ملک کی سلامتی کیلئے نہایت ضروری ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں دنیا سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے لیکن صرف دہشت گردی اور بدامنی کی وجہ سے وہ یہاں آنے سے ہچکچاتے ہیں جس وجہ سے حکومت کو یہ انتہائی اقدام اٹھانا پڑا ،اپوزیشن ملک کے وسیع تر قومی مفاد میں ا سکی حمایت کرے ،بجٹ بہترین ہے ملک مشکل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام تاجر اور سرمایہ دار طبقہ قربانی دیں وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے ساتھ با مقصد مذاکرات پر لچک پیدا کرے ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتے گا،ملک میں امن وامان قائم ہوگا اور عالمی سطح پر پاکستان ایک ”پرامن ریاست“ کے طور پرحقیقت بنے گی۔ \378