
رجیم چینج کے بعد ہماری پارٹی کے لوگوں کو پیغام دیا گیا کہ ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹا دیں گے
میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، میں نے زیرو سے پارٹی شروع کی اور 28 سال سے آئین کے اندر رہ کر جدوجہد کر رہا ہوں، الحمدللہ عوام میں اس قدر مقبولیت ہے کہ مجھے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں، میری پارٹی کو آٹھ فروری کو 180 سے زیادہ سیٹیں ملیں، اب جو مرضی ہو جائے ہر ضلعے میں جلسہ کریں گے، عمران خان کا اعلان
محمد علی
جمعہ 23 اگست 2024
23:33

(جاری ہے)
جب بھی ان کو خدشہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہوئی ہے ان کو فوری طور پر 9 مئی کا فالس فلیگ آپریشن یاد آ جاتا ہے۔
یہ سب چیف جسٹس فائز عیسی کی ایکسٹینشن کے لیے ہو رہا ہے۔ اس وقت انکی دو گیمز جاری ہیں اگر یہ فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ دے سکے تو پھر سینیارٹی پر اثر انداز ہو کر اندر سے اپنا بندہ لائیں گے۔ یہ دونوں صورتیں نا قابل قبول ہیں۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ جلسے کی منسوخی کے حوالے سے بانی تحریک انصاف نے کہا کہ کل ختم نبوت کے حساس معاملے کے حوالے سے دینی جماعتوں کے اسلام آباد میں احتجاج کا امکان تھا، جس کے نتیجے میں تصادم کا خدشہ تھا اسی لیے اسلام آباد میں اپنا جلسہ ملتوی کیا۔ اگر گزشتہ روز جلسہ کرتے تو سازشیوں کی جانب سے ایک اور 9 مئی ہونے کا خدشہ تھا جبکہ یہ سامنے ہے کہ ابھی تک پہلے والے نو مئی کی جوڈیشل انکوائری بھی نہیں کروائی گئی۔ ساری پارٹی بالخصوص ورکرز کو جلسہ ملتوی ہونے کا رنج اور غصہ ہے۔ میں بھی سمجھتا ہوں کہ یہ جلسہ ہونا چاہیے تھا، لیکن معاملے کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جسے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی۔ میں نے اسلام آباد کا جلسہ آخری مرتبہ ملتوی کیا ہے۔ 8 ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ اب جو مرضی ہو جائے ہر ضلعے میں جلسہ کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، میں نے زیرو سے پارٹی شروع کی اور 28 سال سے آئین کے اندر رہ کر جدوجہد کر رہا ہوں۔ الحمدللہ عوام میں اس قدر مقبولیت ہے کہ مجھے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں! میری پارٹی کو آٹھ فروری کو 180 سے زیادہ سیٹیں ملیں۔ فیض حمید کا ٹرائل، ملٹری کے کسی اندرونی معاملہ کیوجہ سے ہے تو اپنے ملٹری قوانین کے تحت جو چاہے کریں مگر 9 مئی کو فیض حمید سے مل کر سازش کا الزام مضحکہ خیز ہے۔ اور اس سے بھی مضحکہ خیز یہ امر ہے کہ یہ ٹرائل بھی اوپن نہیں کیا جا رہا۔ اگر 9 مئی میں فیض ملوث تھا تو اس کا اوپن ٹرائل ہو کیونکہ نہ یہ ملٹری کا اندرونی معاملہ ہے نہ ہی خفیہ انٹرنیشنل معاملہ ہے۔ 9 مئی کا الزام ہم پر لگا ہوا اور ہم ہی یہ چاہ رہے ہیں کہ اس کا اوپن ٹرائل ہو اور اس پر میری پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جسے فائز عیسی دبا کر بیٹھا ہوا ہے۔ اگر کمیشن بن جائے اور دو چیزوں کا تعین ہو جائے کہ مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اغوا کا حکم کس نے دیا تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو کس نے چرایا تھا تو 9 مئی کا معاملہ فوری حل جائے گا۔ اگر حمود الرحمن رپورٹ پر عمل ہوجاتا تو ملک میں 3 مارشل لاء نہ لگتے اور نہ ہی آج غیر اعلانیہ جزوی مارشل لاء نافذ ہوتا بلکہ آج ملک میں جمہوریت ہوتی۔ رجیم چینج کے بعد ہماری پارٹی کے لوگوں کو پیغام دیا گیا کہ ہم عمران خان اور پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹا دیں گے، اسی لئے چند لوگ ان کے ساتھ چلے گئے اور تحریک انصاف کے خلاف پریس کانفرنس کی۔ میں لا الہ الا اللہ کا ماننے والا ہوں۔ کامل یقین ہے کہ عزت اور ذلت اللہ دیتا ہے اور آج بھی میں اس آزمائش پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اور صبر سے کام لیتا ہوں، کیونکہ اس آزمائش کو اللہ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ جب آپ مشکل میں ہوتے ہیں تو یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہوتا ہے، اللہ نے قران میں صبر کا درس دیا ہے، اللہ فرماتا ہے کہ مشکل وقت، آپ کی آزمائش ہے اور مجھے پتہ ہے کہ میں اللہ کی مرضی سے جیل میں ہوں کیونکہ اللہ نے یہ میرے لئے ایسے ہی لکھا ہوا تھا۔ اس کامل ایمان کا تقاضا ہے کہ نہ میں گھبرایا ہوں نہ میری قوم گھبرائے۔ ہم اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری و ساری رکھیں گے اور انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔ اب پوری قوم 8 ستمبر کے جلسے کی تیاری کرے اور اسے کامیاب بنائے۔
مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
-
بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی
-
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.