
بہاولپور پریس کلب میں میڈیا پروفیشنلز اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2021 کے حوالے سے سیمینار
حکومت جرنلسٹس پروٹیکشن قانون پر عملدرآمد کرائے، ملک بھر کے صحافی اور ان کے خاندان عدم تحفظ کا شکار ہیں، قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، مقررین
منگل 3 ستمبر 2024 20:58
(جاری ہے)
انہوں نے سینئر جرنلسٹ، ماہر قانون و ماسٹر ٹرینر لالہ حسین کی تجویز پر ڈویژن بھر کے صحافیوں کے ایشوز کے حل کیلئے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹرمحمدشہزاد رانا نے پینل ڈسکشن کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پریس فانڈیشن کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔
یونیورسٹی کا میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ وقتا فوقتا تربیتی ورکشاپ اور سینئر صحافیوں کے تجربات پر مشتمل سیشن کرواتا رہتاہے۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ ڈاکٹر سمیرا ملک ایڈووکیٹ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی بیوہ کو کینیا میں انصاف مل گیا لیکن اپنے ملک پاکستان میں انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ میں صحافیوں کے ویلفیئر فنڈ کی بات اچھی ہے لیکن کمیشن نہ بنانا افسوس ناک ہے۔ میڈیا پروفیشنلز اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2021 میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ لعذر نیئر اللہ رکھا ایڈووکیٹ نے اِس موقع پر کہا کہ جس طرح وکلا کی وفات پر بار کونسلز مالی معاونت کرتی ہیں اسی طرز پر صحافیوں کی وفات پر ان کے پسماندگان کیلئے حکومت کی طرف سے مالی معاونت ہونی چاہیے۔ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر محترمہ تابندہ جبیں چوہان نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ میڈیا پروفیشنلز اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2021 پر فی الفور عملی اقدامات اٹھائے۔ جنرل سیکریٹری بہاولپورپریس کلب ملک اطہر فاروق اعوان نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی اعتبار سے بہاولپور پریس کلب پاکستان کا پہلا پریس کلب ہے جو 1954 میں قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہوگا تب معاشرے میں مقام ملے گا۔ سینئر نائب صدر بہاولپور پریس کلب ذیشان لطیف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوسائٹی کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں، ہمارے ملک میں قانون تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ قبل ازیں میڈیا پروفیشنلز اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2021 پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر جرنلسٹ،ماہر قانون اور ماسٹر ٹرینر لالہ حسن نے ٹریننک کے شرکا کوملک بھر کے صحافیوں کے تحفظ کے لئے فیڈرل 1967 لا موجود ہے۔ صوبہ سندھ نے 2021 بھی صحافیوں کے تحفظ کے لئے پروٹیکشن لا بنایا ہے لیکن دیگر صوبوں میں ابھی تک صحافیوں کے تحفظ کے لئے قانون نہیں بنایا گیا۔ صحافیوں کو کن خطرات کا سامنا ہوتا ہے، ٹرینر کے سوال کے جواب میں شرکا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیگل تھریٹس، فیملی کو پریشرائز کیاجاتاہے، معاشی تھریٹس، فون پر دھمکیاں،اکثر اوقات خبریں چلانے پراپنی صفوں کے کھڑے صحافی دھڑے بندی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ صحافیوں پر تشدد ہوتاہے، اغوا کرلیاجاتاہے، صحافیوں کوقتل کردیاجاتاہے، جعلی مقدمات بنادئیے جاتے ہیں، ڈیجیٹل تھریٹ کیاجاتاہے۔ خواتین صحافیوں کو کیا خطرات ہیں کہ سوال کے جواب میں ٹریننگ ورکشاپ کے شرکا نے کہا کہ ہراساں کرنا، جنسی تشدد، اغوا، کردار کشی، سیاسی جلسوں میں نامناسب جملوں کا استعمال کرنا، اِس حد تک زچ کرنا کہ ٹی وی اینکر کو ملک تک چھوڑنا پڑااور اپنی فیملی میں بھی خواتین صحافیوں کو بدنامی کا سامنا کرناپڑتاہے۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے لالہ حسن نے اعداد وشما رکے ذریعے بتایا کہ پاکستان میں صحافیوں کو زدوکوب کرنے کی46واقعات رپورٹ ہوئے، پریس کلبوں پر حملوں کے 8واقعات، 16صحافی گرفتار ہوئے، پیمرا نے ایکشن 12ٹی وی چینلز کے خلاف ایکشن لیا،2کوشوکاز نوٹس جاری کئی4ٹی وی چینلز بند کئے گئے۔ (آن لائن سنسرشپ کے زمرے میں 6کاروائیاں ہوئیں۔ 8ماہ میں صحافیوں پر34حملے ہوئے، FIAنے 224صحافیوں کو نوٹس جاری کئے۔ 2صحافیوں کو باہرجانے سے روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق 74صحافی اب تک پاکستان میں قتل ہوئے جبکہ PFUJکے مطابق پاکستان میں 155سے زائد صحافی قتل کئے گئے۔ ٹرینر کے سوال کیا پاکستان کا آئین صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے کے جواب میں شرکائے ٹریننگ نے بتایا کہ تحفظ صرف آئین تک محدود ہے، ریاست میں اظہار رائے کی آزادی پر پابندی ہے، پاکستان میں قانون اور کمیشن صرف لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے صحافیوں کو تحفظ دیتا ہے چھوٹے شہروں کے صحافیوں کے تحفظ کے لئے آواز بلند نہیں کی جاتی۔ جس پر ٹرینر لالہ حسن نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 19اور UDHR(یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس) کے مطابق صحافیوں کو آزادی اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔ ٹریننگ کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اور پنجاب حکومت،وفاق اور سندھ حکومت کی طرز پر صحافیوں کے لئے نہ صرف ایکٹ بنائے بلکہ اس پر عملدرآمد بھی کرائے۔مزید قومی خبریں
-
صوبہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
-
وزیراعظم اورایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،سیلاب پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار
-
پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کر لیا
-
پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپورانداز میں جاری
-
ماہ ربیع الاوّل شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
بھارت نے بتائے بغیر دریائوں میں پانی چھوڑ کر آبی دہشتگردی کی ‘ رانا تنویر حسین
-
اٹک پولیس نے 15 سالہ معصوم لڑکی کی 65 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنا کر دولہا، دلہن کے والد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا
-
گورنر سندھ کا اپنی 5 ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان
-
تباہ کن سیلاب، پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ
-
سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں میں توسیع اور ریلیف کا اعلان
-
گلگت،جی بی اسکاؤٹس چیک پوسٹ پر شرپسندوں کا حملہ، 2 جوان شہید
-
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.