
رٹھوعہ ہریام برج کی دوبارہ تکمیل کیلئے ایکنک نے 9ارب 23کروڑ 95لاکھ 34ہزار روپے کی منظوری دے دی
بدھ 4 ستمبر 2024 21:43
(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور کے بھی شکرگزار ہیں جنھوں نے اس منصوبہ کی تکمیل کے لیے بھرپور معاونت کی۔
وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق،صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،قومی سلامتی کے جملہ اداروں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس منصوبہ کی تکمیل میں خصوصی دلچسپی لی۔انھوں نے کہاکہ یہ منصوبہ میرپور کی تعمیر و ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں گیٹ وے ثابت ہوگا ہم میرپور شہر کو ایک خوبصورت اور جدید شہر بنائیں گے۔انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں ریاست گیر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں ماضی میں رٹھوعہ ہریام پل جیسے قومی اہمیت کے جن منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا ہماری حکومت نے انہیں اپنی صف اول کی ترجیحات میں رکھا 14ماہ اس پر مسلسل کام کیا اور اللہ کے فضل سے ہمارا تیار کردہ نظرثانی منصوبہ ہماری خواہشات کے مطابق ایکنک سے منظور ہوگیا۔وہ یہاں کشمیر پریس کلب میں پرہجموم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال اورچیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری نعیم ندیم روپیال بھی موجود تھے۔وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل قومی نوعیت کا حامل منصوبہ تھا جو ماضی کی حکومتوں کی لاپروائی کی نظر ہوا ہماری حکومت کی اولین ترجیح تھی کہ ہم سب سے پہلے قومی نوعیت کے نامکمل منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ہم نے دن رات ایک کرکے رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا اوراس کی تکمیل کو بطور چیلنج قبول کیا۔انھوں نے کہا کہ پل کی تکمیل میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے مسائل پیدا ہوگئے تھے لیکن وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور میرپور ڈویژن کے جملہ اراکین اسمبلی اس کو مکمل کرنے کے لیے پر عزم تھے ہم سب نے ایک ٹیم اور خاندان کے طور پر کام کیا۔قانونی،مالیاتی اور تکنیکی امور کو ایک ایک کرکے یکسو کیا۔وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ قانونی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں فنڈز کا اہتمام کردیا گیا ہے۔وزیر حکومت نے کہاکہ ہماری محکمانہ ٹیم نے جو منصوبہ بندی کی ہے۔پلاننگ کمیشن اور ایکنک نے من و عن منظور کردیا ہے انھوں نے کہاکہ یہ منصوبہ مستقبل میں آزادکشمیر اور پاکستان کی پہچان ثابت ہوگا جس سے سفر ی سہولیات کے ساتھ ساتھ کاروبار،سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔انھوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر این ٹی ایس کے ذریعے تین ہزار ٹیچر میرٹ پر بھرتی کرے گی۔شعبہ صحت اور دیگر اداروں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔10ارب روپے کی لاگت سے سوشل پروٹیکشن فنڈ قائم کیا ہے۔حکومت اعلانات کرنے کی بجائے عملی اقدامات کررہی ہے اور اس کا واضح ثبوت رٹھوعہ ہریام برج کی عملی تکمیل کے لیے فنڈز کی منظوری ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.