آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

بدھ 4 ستمبر 2024 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2024ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم زیریں خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر، وسطی/شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ) 18، سندھ میں مٹھی 15، چھور 5، لاڑکانہ 03، ٹھٹھہ، میرپور خاص 2، حیدر آباد(ایئر پورٹ) 01، کشمیر میں کوٹلی13، پنجاب میں جھنگ 12، لاہور(سٹی) 10، بلوچستان میں خضدار ایک ، گلگت بلتستان میں بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نو کنڈی 41، سبی، دالبندین 40، بھکر اوردادومیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔