
ایک بادشاہ سلامت نے اپنی شہزادی کے ساتھ بیٹھ کر دوماہ کیلئے خیرات کا اعلان کیا
ہمیں خیرات نہیں پورے ملک کیلئے حق چاہیے، ن لیگ پیپلزپارٹی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی آئی پی پیز کو چھوٹ دی، یہ سب باجوہ کی ایکسٹینشن پر ایک تھے، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 4 ستمبر 2024
18:22

(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تاجر رہنماؤں سے نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیرڈاکٹر اسامہ رضی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں لاہور کی مختلف تاجرتنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوئی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی، ہم عوام سے اتحاد کریں گے، تاجروں، صنعتکاروں، طالب علموں، کسانوں، مزدوروں سے اتحاد کریں گے، جماعت اسلامی تمام پارٹیز کے سیاسی ورکرز کی قدر کرتی ہے اور انہیں دعوت دیتی ہے کہ حق دو تحریک کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبر شپ ڈرائیو کے دوران خواتین ممبرز بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ، آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف دھرنا سے قبل تاجروں سے مشاورت کی تھی، اسی طرح ہڑتال پر بھی تاجروں سے مشاورت کی اور انہیں موقع فراہم کیا کہ خود متحد ہوکر ہڑتال کا اعلان کریں، ان کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے اعلان کیا۔ ہم کریڈٹ کی بات نہیں کرتے، ہماری جدوجہد عوام کے لیے ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ ن لیگ، پی پی کی طرح پی ٹی آئی نے بھی آئی پی پیز کو چھوٹ دی، یہ سب باجوہ کی ایکسٹینشن پر ایک تھیں، انہوں نے سٹیٹ بنک کو مل کر خود مختاری دی اور اسی طرح سودی معیشت کو بھی جاری رکھا، جماعت اسلامی نے ڈٹ کر ان سب فیصلوں کی مخالفت کی، پی ٹی آئی پر مشکل وقت آیا تو سب سے پہلے جماعت اسلامی نے اس کے لیے آواز اٹھائی، تاہم اس پارٹی کے کیے گئے فیصلوں پر اعتراض اٹھاتے رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ صرف اور صرف عوام سے ہی بات ہوگی، ممبرشپ ڈرائیو کے بعد عوامی کمیٹیاں بنائیں گے اور قومی ایجنڈے کے تحت پرامن مزاحمت کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بادشاہ سلامت نے اپنی شہزادی کے ساتھ بیٹھ کر دوماہ کے لیے اپنی طرف سے خیرات کا اعلان کردیا، ہمیں خیرات نہیں حق چاہیے اور وہ بھی پورے پاکستان کے لیے چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.