امریکا کا یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالرکی نئی فوجی امداد کا اعلان

صدرجوبائیڈن نئے سکیورٹی امدادی پیکیج پر دستخط کریں گے،امریکی وزیردفاع

ہفتہ 7 ستمبر 2024 11:44

امریکا کا یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالرکی نئی فوجی امداد کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2024ء) امریکا نے یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالرکی نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یوکرین کے لئے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ امداد ایسے وقت میں آئی ہے جب یوکرین ملک کے مشرق میں روسی افواج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے اور ماسکو کی جانب سے کی جانے والی تباہ کن بمباری کی کارروائیوں کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سٹن نے جرمنی میں یوکرین کے بین الاقوامی حامیوں کی ایک میٹنگ کے دوران بتایا کہ صدر جوبائیڈن یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالر کے ایک نئے سکیورٹی امدادی پیکیج پر دستخط کریں گے جس سے یوکرین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ کہ ترسیل فوجی رفتار کے ساتھ ہو گی، وزیر کے مطابق پیکیج میں فضائی دفاعی سازو سامان، ہتھیار اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، اس سے قبل 23 اگست کو پینٹاگون نے کیف کے لئے 125 ملین ڈالر مالیت کے ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔