ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹرعمران فاروق کی 14ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

پیر 16 ستمبر 2024 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی 14ویں برسی پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں منعقد کیا گیا اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیا اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت تمام شہدا کے بلند درجات کے لیئے خصوصی دعا کی گء۔مرکزی اجتماع میں سینئر رہنما انیس قائم خانی،مرکزی رہنماں سمیت مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران و اراکین،اراکین سندھ اسمبلی و دیگر شریک تھے۔