Live Updates

ش*نواب زادہ نصر اللہ خان کی 21ویں برسی پر ’’ بیاد رفتگان ‘‘ تقریب کا اہتمام

جمعرات 26 ستمبر 2024 20:15

د*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2024ء) بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان کی 21ویں برسی کے موقع پر پاکستان جمہوری پارٹی کے زیر اہتمام لاہور ہائی کورٹ بار کے کراچی ہال میں سابق وزیر اعظم پاکستان ملک معراج خالد ، بانی رکن پی ڈی پی اور چیئر مین عدلیہ بچائو کمیٹی عبدالرشید قریشی ، بابائے سوشلزم شیخ رشید ، ائیر مارشل (ر) اصغر خان ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقدیت پیش کرنے کے لیے ’’ بیاد رفتگان ‘‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پی ڈی پی امتیاز رشید قریشی ، آفتاب ورک ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ بار کے ممبر ایگزیکٹو غلام اللہ جوئیہ ایڈووکیٹ ، لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر رانا ضیائ عبدالرحمان ، جمعیت علمائ اسلام ( ف ) گروپ پنجاب کے امیر میاں محمود ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، منظور علی بھٹی ، عارف خان ، قمر انقلابی ، سید نو بہار شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر امتیاز رشید قریشی نے کہا ہے کہ جن کی یاد میں ہم دن منا رہے ہیں ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ضیاء کے مارشل لاء سے سیاست کا آغاز کیا انہوں نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی چور فیملی ہے انہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے وہ بیرون ممالک جائیدادیں بنا رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہم پر انہیں سلط کر دیا گیا ہے جبکہ عوامی نمائندہ کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے یہ جھرلوں کی پداوار ہیں جنہیں ہر صورت جانا ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف چوہے سے شیر بنا لیکن پھر چوہا بن گیا ان حکمرانوں کا جانا ٹھر گیا ہے آج گیا یا کل گیا مستقبل قریب میں سیاست کا چیمپین عمران خان ہی برسر اقتدار ہو گا انہوں مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر قدیر نواب زادہ نصر اللہ خان کی پاکستان کے لیے خدمات کے صلہ میں ان کے یاد گاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے جائیں جبکہ سرکاری سکے بھی جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے دیگر رہنمائو نے بھی خطابات کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات