آئینی عدالت میں جسٹس فائزتعینات ہوں یا جسٹس منصورہمیں کوئی مسئلہ نہیں
میری جدوجہد جسٹس فائزکیلئے نہیں، اپوزیشن کہتی جسٹس فائز کو سربراہ نہ لگائیں، فیصلہ کرنے والامیں کون ہوتا ہوں؟ عدالتی جنگ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
ثنااللہ ناگرہ منگل 1 اکتوبر 2024 18:44
(جاری ہے)
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس وقت یہ سوچا جارہا تھا کہ سیاست دانوں کو سیاست سے الگ رکھنا ہے تو کسی نہ کسی بہانے پر انہیں 62، 63 پر نااہل کر دیں اور پوری آزاد عدلیہ نے ہمارے جمہوری سفر میں 30 سال کی جدوجہد، 18 ویں ترمیم اور 1973 کی بحالی کے بعد ایسی مثالیں قائم کیں جو ناقابل بیان ہیں۔
میں مانتا ہوں کہ آج بہت برے حالات ہیں، لیکن حالات اس وقت بھی بہت برے تھے جب ایک ایسا فرعون بیٹھا تھا جس کے خلاف آپ کچھ بول ہی نہیں سکتے تھے، آپ مجھے بتائیں کہ توہین عدالت کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کسی جج کے خلاف بولیں تو آپ کو زندگی بھر کیلئے سزا ملے گی، کیا یہ اظہار خیال کی آزادی ہی کہ آپ کوئی فیصلہ دیں،آپ کسی وزیراعظم کو نکالیں،آپ 18ویں ترمیم کو 19ویں ترمیم میں تبدیل کریں اور ہم چوں تک نہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہورہا ہے،اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، آپ نے پوچھا کہ 18ویں ترمیم کے وقت میں نے یہ کیوں نہیں کیا،میں کرنا چاہ رہا تھا، آپ جیسے معزز وکلا تو کہہ رہے تھے کہ زندہ ہے وکلا،چیف تیرے جاں نثار نے شمار بے شمار،آزادی ریاست ہوگی ماں کی طرح ریاست بن گیا باپ کی طرح اور اس میں بہت بڑا ہاتھ چیف جسٹس افتخار چوہدری کا ہے۔چیئرمیں پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ اداراہ پارلیمان پر مسلسل حملہ آور رہا ہے، آپ نے آزادی کے نام پر اس کو مزید طاقت دلوائی ہے۔انہوں نے کہا 63 (ای) کا آئین ہم نے لکھا ہے تو سب سے زیادہ مجھے پتا ہے کہ 63 (ای) کا مطلب کیا ہے، میں نے یہ غلطی کی کہ میں نے اس شخص کو اس ملک کا وزیراعظم بننے دیا، کیا یہ مذاق ہے کہ پاکستان میں اگر آپ کے پاس یونیفارم اور بندوق ہے تو آپ کی مرضی ہوگی، عدالت نے اجازت دی مشرف کو کہ سو بسم اللہ کہ اگر آپ نے آئین میں ترمیم کرنی ہے تو کرلیں، یہ آپ کی عدالت کی تاریخ ہے۔ ہمیں مکمل انصاف کا تصور بھٹو شہید کے ریفرنس کے بعد یاد آیا، آئینی ترمیم سے متعلق میں موجودہ چیف جسٹس کیلئے جدوجہد نہیں کر رہے، مجھے معلوم ہے کہ ملک میں انصاف ملنا کتنا بہت مشکل ہے، میرا نہیں آپ کا ایجنڈا کسی خاص شخصیت کیلئے ہوسکتا ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں عمر عطا بندیال اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میں سے کوئی بھی آکر آئینی عدالتوں میں بیٹھے، مجھے بالکل امید نہیں تھی کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا اس بات پر اعتراض کرے گا کہ ہمیں ایک ایسی آئینی عدالت ملنی چاہئے جس میں چاروں صوبوں کو برابر نمائندگی ملے۔ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو خراب کیا گیا، اگر میں 25 اکتوبر کے بعد انتظار کروں تو کیا 63 اے جیسا فیصلہ نہیں آئے گا کیا ایسا نہیں کہا جائے گا کہ آئین کو آپ کو تو آپ نہیں ترمیم کرسکتے صرف ہمارے پاس اس کا اختیار ہے، آپ کیا یقین دلائیں گے کہ وہ ایک بار پھر یہ دھمکی نہیں دیں گے کہ پوری کی پوری 18 ویں ترمیم اڑا کر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں عدالتی نظام اسی طرح رہیگا تو پھر ہم نہیں مانیں گے، ہمارے پاس پاکستان میں کبھی ایسی عدالت نہیں رہی جس نے کبھی پارلیمان یا کسی سیاستدان کو اجازت دی کہ ان کے بارے میں کوئی آئین سازی اور قانون سازی ہوسکے۔ ہمارا مطالبہ صرف آئینی عدالت کے قیام کا نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ عدالتی اصلاحات اور ججز کے تقرری کے طریقہ کار کو درست کرنے کا بھی ہے، ہر چیف جسٹس کی ابتدائی تقریر کی ویڈیو اور ٹیکسٹ نکال کر پڑھ لیں وہ سارے کہتے ہیں کہ ہم اپنے قوانین میں تبدیلی کریں گے اور آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرٹ کے فیصلوں کا ذرا حال دیکھ لیں، سندھ ہائی کورٹ کی 13 اور لاہور ہائی کورٹ میں تقریباًً 24 آسامیاں خالی ہیں تاہم معزز ججز صاحبان آپس میں بات نہیں کرتے، اتنے سارے کیسز ہیں اور ہر چند مہینے بعد کوئی سیاسی مسئلہ اٹھ جاتا ہے جہاں پوری وکلاء اور عدالت کا دھیان ان کی طرف چلا جاتا ہے۔ آئینی عدالت سے نہ صرف عام آدمی کو جلدی اور فوری انصاف ملے گا بلکہ اس میں موجود ججز کی تمام توجہ آئینی معاملات کو دیکھنے پر مرکوز ہوگی اور اگر یہ نہیں کر پائے تو پھر بار ایسوسی ایشن میں موجود لوگ ان کا احتساب کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، دو چینی شہری ہلاک
-
اغواء کا جھوٹ سامنے آگیا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور نے یہ ڈرامہ کیوں کیا؟ عطا تارڑ
-
خیبرپختونخواہ ہاؤس سے اکیلا نکلا، ایک روپیہ جیب میں نہیں تھا، علی امین گنڈاپور
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ اسمبلی پہنچ گئے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی اجلاس؛ وزیراعلٰی کی کمشدگی سے متعلق قرارداد منظور
-
سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی نے صوبے میں وفاقی نمائندوں، آئی جی اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا
-
اسرائیل نے غزہ اور بیروت پر حملے تیز کر دیے
-
شیخ رشید احمد نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا
-
Redmi 14C: جہاں سجیلا ڈیزائن، وسیع ڈسپلے اور ہموار کارکردگی اہم خصوصیات ہیں
-
اسرائیل نے حملہ کیا تو رد عمل شدید ہو گا، ایران
-
’کے پی ہاؤس سے باہر نکلنے کی تصویر میری ہے‘
-
پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کی رہائی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.