
کراچی،امریکی قونصلیٹ کی جانب پیش قدمی پر ہوئی ہنگامی آرائی کا مقدمہ مذہبی جماعت کی قیادت کیخلاف درج
مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، دہشتگردی کی دفعات شامل، رضی حیدر، مبشر زیدی، صابر ابو مریم ، غیور عباس اور دیگر سو سے ڈیڑھ سو افرادنامزد
منگل 1 اکتوبر 2024 22:00
(جاری ہے)
ایف آئی آر کے مطابق ایک گاڑی پر موجود امامیہ اسٹوڈنٹس(آئی ایس او)کی قیادت جس میں رضی حیدر، مبشر زیدی، صابر ابو مریم، غیور عباس اور ان کے ساتھ موجود دس سے بارہ افراد نے تقریر کرکے لوگوں کو اشتعال دلایا، جس پر مشتعل افراد جو کہ ڈنڈے پتھر سے مسلح تھے، دونوں سائیڈوں پر لگے کنٹینرز ہٹانے کی کوشش کی، جس پر ایس ایچ او نے مشتعل افراد کو حکمت عملی سے روکنے کی کوشش کی، مشتعل افراد نے خوف وہراس اور دہشت پھیلاتے ہوئے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس افسران و ملازمین پر پتھرا کیا اور ڈنڈوں سے حملہ کیا اور بعد میں اسلحہ آتشیں سے فائرنگ شروع کر دی۔
مشتعل افراد کے ڈنڈے اور پتھر لگنے کی وجہ سے مختلف تھانوں ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکار زخمی ہو گئے۔ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے انتظامی ڈیوٹی پر آئی ہوئی سرکاری موبائل کا فرنٹ شیشہ بونٹ بھی توڑ دیاے اور ایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی، ساتھ ہی کوریج پر آئے ہوئے جیوٹی وی کے نمائندے دانیال کو بھی سر پر پتھر مار کرزخمی کیا۔ایف آئی آر میں رضی حیدر، مبشر زیدی، صابر ابو مریم ، غیور عباس اور دیگر سو سے ڈیڑھ سو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.