شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شیری رحمان

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 21:09

شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت، لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی، اور سپاہی جمیل احمد نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ہم ان بہادر سپاہیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنائیں گے، شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم پر عزم ہی