فلسطین پر اسلامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ‘ امت مسلمہ کو متحد ہوکر فلسطین کا مقدہہ لڑنا چاہیے‘امیر جماعت اسلامی

پیر 7 اکتوبر 2024 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2024ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ اسرائیل فلسطین میں دہشتگردی اور ظلم کر رہا ہے اور اب تک 50ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے‘ امت مسلمہ کو متحد ہوکر فلسطین کا مقدہہ لڑنا چاہیے فلسطین کے مسئلے پر اسلامی ممالک کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

سوموار کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ اب تک اسرائیلی بمباری سے پچاس ہزار کے قریب لوگ شہید ہو چکے ہیں اور اس جنگ میں ا مریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا میں چند ممالک نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اورپورا ہفتہ اظہار یکجہتی طور پرمنایا ہے انہوں نے کہاکہ آ ج ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اورغزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ ہم نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رابطے کیے ہیں اور آج ملک میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ مسلمان ممالک کے حکمران آج بھی سوئے ہوئے ہیں آج یوم یکجہتی غزہ منایا جارہا ہے آج پورا پاکستان سڑکوں پر ہے آج مسلمان حکمران غزہ پر بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی تجویز پر وزیر اعظم شہبازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس برائے یکجہتی غزہ بلائی ہے آج آل پارٹیز کانفرنس میں تقریبا تمام سیاسی جماعتیں شریک ہورہی ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے والوں کے خواب حماس نے اپنی قربانیاں دے کر چکنا چور کردیئے انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ پوچھتے ہیں حماس نے سات اکتوبرکو اسرائیل پر حملہ کیوں کیا حماس تو 1948سے لیکر لڑ رہی ہے انہوںنے کہاکہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے ہم قبول نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اسرائیل عرب ممالک پرمسلط کیا گیا ایک ناسور ہے سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا انہوںنے کہاکہ فلسطینیوں کی جدوجہد جاری ہے اسرائیل نے غزہ کو ایک جیل بنا دیا تھا کس کی ذمہ داری تھی کہ وہ غزہ کو آزاد کرواتے یہ ذمہ داری مسلم ممالک اور یو این او کی تھی پر وہ خاموش رہے انہوںنے کہاکہ اسرائیل توگریٹر اسرائیل کا خواب دیکھ رہا ہے انہوںنے کہاکہ امریکہ میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے پر کمپین چلائی جا رہی ہے ہر امیدوار دوسرے سے آگے بڑھ کر صیہونیت کا ساتھ دے رہا ہے انہوںنے کہاکہ مغرب کا اصل چہرہ سب کے سامنے آ گیا مسلم ممالک کو اب اپنی متفقہ حکمت عملی بنانا ہو گی جماعت اسلامی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی اور اپنی تجاویز دے گی انہوں نے کہاکہ فلسطین کا مقدمہ انسانیت کا مقدمہ ہے یہ مقدمہ پاکستان سعودی عرب ایران ترکی سمیت مسلمان ممالک کا مقدمہ ہے وزیر اعظم اور صدر کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اسلامی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کروں گا انہوں نے کہاکہ آج غزہ کے بعد یمن اور لبنان تک اسرائیل جنگ پھیلا چکا ہے تو کل ایران عرب ممالک اور پاکستان کی باری آچکی ہے انہوںنے کہاکہ اسرائیل حزب اللہ و حماس سے نہیں لڑ سکا تو مسلمان افواج سے کیسے لڑ سکتا ہے تمام مسالک ملکر غزہ پر مشترکہ پروگرامات کریں۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان