
کراچی میں این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے دوران ہنگامہ آرائی
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی، جلا ئوگھیرائو اور توڑ پھوڑ پر ایک دوسرے پر الزامات لگادیئے ،نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کارروائی کے دوران انہیں اور ان کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور لیپ ٹاپ بھی چھین لیا جبکہ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،پی ٹی آئی امیدوارخالدمحمود
جمعہ 11 اکتوبر 2024 22:45
(جاری ہے)
اس دوران صبح تقریبا 11 بجے کچھ نقاب پوش افراد الیکشن کمیشن کے دفتر میں داخل ہوئے اور جس کمرے میں گنتی کی جارہی تھی وہاں دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، نامعلوم افراد نے کمرے سے بیلٹ پیپرز اور دیگر الیکشن میٹریل چھینا اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ایک بورے میں موجود سامان کو آگ لگادی جبکہ باقی سامان لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔
وقوعہ پر موجود افراد کے مطابق یہ سب کچھ منٹوں میں ہو،۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کے مطابق کارروائی کے دوران انہیں اور ان کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور لیپ ٹاپ بھی چھین لیا جبکہ اس دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے پی ٹی آئی کو واقعہ کا ذمے دار قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ عام انتخابات میں 389 ووٹوں کی برتری سے 43634 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے تھے جبکہ ان کے مقابلے پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود کو 43245 ووٹ ملے تھے۔آزاد امیدوار خالد محمود علی نے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے ہنگامہ آرائی، بیلٹ پیپرز کے جلائے جانے اور چوری ہونے کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو ہدایات دی کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ ریجنل الیکشن کمشنر کراچی کا عملہ بھی واقعے کے کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر چلا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی جان بچانے کے لیے جارہے ہیں، عدم تحفظ کا شکار ہیں، سیکورٹی کے باوجود ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں یہ سب کچھ ہوا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں افغان زلزلہ متاثرین کیلئے خصوصی قرارداد منظور
-
ملک میں تمام بلدیاتی ادارے بے دست وپا ہیں، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں
-
ملک میں تمام ڈیمز آمروں کے دور میں بنے کیونکہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے
-
مشرقی دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
-
گجرات ،متاثرین سیلاب کی امداد کرنیوالوں کیلئے انوکھی شرط عائد
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.