
ایس سی اوپاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کا ایک موقع ہے
اچھا ہوتا اگر مودی خود پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کرتے، امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں مودی کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ صدر ن لیگ میاں نوازشریف کی بھارتی صحافی برکھا دت سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 14 اکتوبر 2024
22:19

(جاری ہے)
بھارتی صحافی برکھا دت نے کہا کہ نواز شریف نے انہیں اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان میں بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے دورے کو دلچسپی سے دیکھا جائے گا۔
اسی طرح مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے شرکاء کی آمدپرخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ رکن سربراہان کی 23 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہیں- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستا ن میں سربراہان مملکت کی آمد خوش آئند امر ہے - شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے باہمی تعاون کے نئے راستے کھلیں گے۔ ایس سی اوسمٹ کانفرنس کا انعقاد پوری قوم کے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ باہمی تعاون سے غربت کے خاتمے او رمعاشی ترقی کے اہداف پورے کئے جائیں گے۔ ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آمد پرپر جوش خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کو حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو باہمی دوستی کے نئے باب کی شروعات سمجھتے ہیں۔ چین اور پاکستان کے مابین تعلقات عالمی امن، خطے کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کا سہرا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کے سر ہے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف پاک چائنہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.