Live Updates

نون لیگ اور پیپلز پارٹی ججوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہیں.فواد چوہدری

بشری بی بی اور علیمہ خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں آئیں.سابق وفاقی وزیر کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 28 اکتوبر 2024 13:16

نون لیگ اور پیپلز پارٹی ججوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہیں.فواد چوہدری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 اکتوبر ۔2024 ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نو ن لیگ اور پیپلز پارٹی ججوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے کہ 2 سینیئر جج استعفی دیں ورنہ 27ویں آئینی ترمیم لے آئیں گے لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہم 517ویں بار انسداد دہشت گری عدالت میں پیش ہوئے ہیں، کیا ہم سارے دہشت گرد ہیں؟ اگر ہم دہشت گرد ہیں تو کیا پاکستان کے لوگ دہشت گردوں کو ووٹ دے رہے ہیں؟.

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی لیڈر اپنے کمرے سے نہیں نکلتا، آپ کے تمام کارکنان دھکے کھا رہے ہیں، وہ کمروں میں بیٹھے ہیں، سلمان اکرم راجہ 1970کا جل لگا کر خود کو ڈان سمجھ رہے ہیں، سلمان اکرم راجہ کہہ رہے ہیں کارکنان گرفتار ہوں، لیڈرشپ تو گرفتار نہیں ہو سکتی. فوادچوہدری نے کہاکہ شعیب شاہین، رﺅف حسن و دیگر پر کون سا مشکل وقت آیا،وہ تو خیبرپختونخوا میں بیٹھے کافی پی رہے ہیں،محمود الرشید، یاسمین راشد سمیت ہم پر مشکل وقت آیا ہے،شاہ محمود قریشی، محمودالرشید، اعجاز چوہدری ، عمر چیمہ کو ملنے گیا کوئی؟ہمارے اوپر ابھی تک مشکل وقت ختم نہیں ہوا.

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک کی کیا حیثیت ہے؟پارٹی میں سب لوگ عمران خان کے فالورز ہیں،ان کاکہنا تھا کہ سیاست میں استحکام نہیں تو نقصان پاکستان کا ہورہاہے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لوگوں پر پرچے ہو کر ان کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے، یہ سارے جیل لگا کر کافی پی کر کہتے ہیں فلاں جگہ آجاﺅ، میرے سارے خاندان کا نام ای سی ایل پر ہے، ان سب کے مزے لگے ہوئے ہیں، ان کے پاس عمران خان کو جیل سے نکالنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے، بچوں جیسے لوگوں کے ہاتھ میں پارٹی ہے .

انہوں نے کہا کہ میں بشری بی بی اور علیمہ خان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاست میں آئیں، سیاست میں آ کر عمران خان کو جیل سے نکالنے کی حکمت عملی بنائیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ 2 سینئر جج استعفی دیں کیوں دیں وہ استعفی ؟ یہ ججوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر آپ نے مانے تو ہم 27 ویں ترمیم لے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کرکے عدلیہ کو کمزور کیا گیا،26ویں ترمیم،جوڈیشری اپنی حیثیت بحال کرے گی کہا جارہا ہے کہ اب 27ویں آئینی ترمیم کریں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات