جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں(کل)ہوگا

بدھ 30 اکتوبر 2024 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں(کل) کو طلب کر لیا گیا ہے اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی ان خیالات کا اظہار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی ای) کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں 31 آکتوبر کو راجا ھائوس میں منقعد ہوگا اجلاس میں جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے اراکین پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ڈاکٹر صفدر علی عباسی سید زین شاہ ایاز لطیف پلیجو سید مظفر حسین شاہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم مرتضی خان جتوئی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سردار عبدالرحیم عرفان اللہ خان مروت نند کمار گوکلانی مسرور خان جتوئی حسنین مرزا سائرہ بانو جلال شاہ جاموٹ شرکت کریں گے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہے کہ اجلاس میں ارسال ایکٹ میں ترامیم اور سندھو دریا پر 6 نئے کینال نکالنے کے خلاف عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے پر غور کیا جائے گا 26 آئینی ترامیم اور مجوزہ آنیوالے ترامیم کے جمہوریت اور پاکستان کے آئینی نظام پر اثرات پر غور کیا جائے گا جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ اجلاس میں اس بات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جائے گا کہ جی ڈی اے کی تنظیم اور وجود دیگر صوبوں اور اسلام آباد تک بڑھا یا جائے اور جی ڈی اے کی سندھ بھر میں ڈویژن ضلع اور مرکزی تنظیم سازی مکمل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا اجلاس میں کراچی شہر سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی انتہائی خراب صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔