
جماعت اسلامی نے فوری طور پر پٹرول کی فی لٹرقیمت میں 30 روپے کمی کا مطالبہ کردیا
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوکر67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے، پیٹرولیم لیوی ایک ناجائز ٹیکس ہے اسے ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 30 اکتوبر 2024
21:10

(جاری ہے)
حکومتی آئینی ترامیم آئینی نہیں،حکومتی آئینی ترمیم جمہوریت اور عدلیہ کے بنیادی حقوق سے کھلواڑ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے۔
اتحادی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی خواہشات کا غلام بن کر آنکھیں بند کر کے آئین، عدلیہ اور انسانی بنیادی حقوق سے خوفناک کھلواڑ کر رہی ہے جو خود ان کے لیے شکنجہ بنے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئینی ترمیم متنازع اور بدنیتی پر مبنی تھی، آئین میں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت کا استعمال بڑا بھونڈا اور شرم ناک تھا، 26آئینی ترامیم پر عمل درآمد کے لیے 27ویں آئینی ترمیم، قانون سازی کا نیا بدنیتی ڈرامہ رچانے کی تیار ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل اور سیاسی بحران حل کرنے کی بجائے نئے بحرانوں کو جنم دے رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات اور پے در پے دہشت گرد واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے امن، جان مال اور عزت کی حفاظت کا احساس ناگزیر ہے۔ سیاسی عدم استحکام اور غیر آئینی اقدامات، ریاستی طاقت سے حالات کنٹرول کرنا پائیدار حل نہیں، سیاسی بحرانوں کے حل لیے قومی سیاسی جمہوری قیادت کو ضد، انا، گروہی مفادات قربان کرنا ہوں گے اور قومی سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دینا ہو گا وگرنہ ملک و ملت مزید مشکلات میں گھرتا جائے گا۔ پہلے بھی مارشل لاء ادوار میں تباہی آئی اور اب بھی فوجی بالادستی علاج نہیں زہرقاتل ہی ثابت ہو گی۔ سیاسی آزادی کے لیے امریکا سے توقعات باندھنا بڑا دھوکا ہے، امریکا، اسرائیل، بھارت پاکستان کے دوست نہیں ہر موقع پر تباہی پھیلانے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آغاشورش کاشمیری کی 49ویں برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے کہا کہ آغا شورش کاشمیری بطلِ حریت، مجاہد ختم نبوت، جرأت مند صحافی ایڈیٹر تھے۔ صحافت، خطابت، قید وبند کی مشقتوں، پرامن جمہوری علمی مزاحمت سے وہ مخالفین پر وعشہ طاری کر دیتے تھے اور قلم کو تلوار بنا کر قادیانیت اور باطل عقائدونظریات پر کاری وار کرتے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
-
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
-
چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
-
وفاقی وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ، ڈیجیٹائزیشن کی خامیاں دور کرنے، شفافیت یقینی بنانے اور مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی پراکسی فِتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، آئی ایس پی آر
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ ہے،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.