Live Updates

کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم

ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، بشریٰ بی بی لاہور پہنچی تو ان کے گھر کا گھیراو کیا گیا، اب بھی لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے، رہنماء پی ٹی آئی کی پشاور ہائیکور ٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 31 اکتوبر 2024 13:16

کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31اکتوبر 2024) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقا ص اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں،، ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، بشریٰ بی بی لاہور پہنچی تو ان کے گھر کا گھیراو کیا گیا، اب بھی لوگ سمجھتے ہیں کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے،پشاور ہائیکور ٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ آج متعدد رہنماوں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہے۔

پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے یہ صرف ہمارے مخالفین افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔ہمارے خلاف قائم کئے گئے مقدمات میں کہیں پر ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ غلط طریقے سے جیلوں میں ہمارے لوگوں کو رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ اور پشاور کے ججزسے سیکھیں کہ وہ کیسے انصاف دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج احتجاج کے حوالے سے ایک اہم اور بڑی خبر آنے والی ہے۔ ہمارے خلاف حسن ابدال اور دیگر علاقوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا ہ کی عدالتوں کو سلام ہے، 9 مئی واقعات میں انسداد دہشتگردی عدالتوں نے ہمارے لوگوں کو بری کیا۔قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیںکسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء شیخ وقاص اکرم کی 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔ایک ماہ سے درخواست گزار پشاور میں ہیںگرفتاری کا خدشہ ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں۔ اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاور میں ہیں۔ گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست گزار کو تین ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دئیے کہ ہمارے پاس 7 سے 14 دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی 14دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات