
محکمہ پاسپورٹ نے پاسپورٹ بنوانے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی
اب شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکتے ہیں، ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنوانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔ علاقائی دفاترز کو مراسلہ جاری
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 31 اکتوبر 2024
18:41

(جاری ہے)
ذرائع وزرات داخلہ تمام مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہو جائیں گی۔
ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق اس وقت ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینری انسٹالیشن کا عمل جاری ہے ۔ ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کیسپٹی دوگنی ہو جائے گی ۔ ذرائع وزرات داخلہ نے بتایا کہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجرا کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف نعرے لگانے والوں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ افسوس ناک ہے، نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر داخلہ نے نادرا کو ہدایت دی ہے کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کے خلاف کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی، حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں لگاتار موسلادھار بارش کا نیا ریکارڈ قائم، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 10 شہری جاں بحق
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.