ایشیا پاور ایوارڈز: کے الیکٹرک نے دو اعزاز جیت لیے
پاور یوٹیلیٹی کو یہ ایوارڈز بن قاسم پاور پلانٹس IIمیں جدت اور بہترین کارکردگی پر دیے گئے
جمعہ 15 نومبر 2024 13:21
کمپنی نے پروجیکٹ کے انفرا اسٹرکچر میں تبدیلی کی تاکہ RLNG کو سیکنڈری فیول کے طور پر استعمال کیا جا سکے، جبکہ اضافی لوڈ کی ضروریات کو بھی کم کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس کے نتیجے میں پلانٹ کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی، جس سے آپریشنل کارکردگی بہتر ہوئی اور شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملی۔
یہ پیش رفت بجلی کی پیداوار ی شعبے میں بی کیو پی ایس ٹو کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرتی ہے اور پاکستان میں مستحکم اور پائیدار توانائی کے حل کے لیے ایک ماڈل فراہم کرتی ہے۔ایشیا پاور ایوارڈز توانائی کی صنعت میں سب سے زیادہ باوقار اعزازات میں سے ہیں، جو ان تنظیموں کی تعریف کرتے ہیں جنہوں نے توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے جدت انگیز اور تبدیل کرنے والے حل نافذ کیے ہیں اور پائیداری کو بھی یقینی بنایا ہے۔ کے-الیکٹرک کی کامیابی نے اسے دبئی الیکٹرک اور واٹر اتھارٹی (ڈی ای ڈبلیو اے) اور چائنا ریسورسز پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ جیسے عالمی رہنما اداروں کے ساتھ شمار کیا ہے، جو چین کو تقریباً 80 گیگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔ اس تقریب میں کے۔الیکٹرک کی کامیابی اس کی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک قابلِ اعتماد توانائی فراہم کنندہ کی حیثیت کو نمایاں کرتی ہے جو صارفین اور ماحول دونوں کو حقیقی فوائد فراہم کرتی ہے۔
جدید ٹیکنالوجیز کے اپنانے میں کے۔الیکٹرک کی قیادت نے اس کی کارکردگی کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنے جنریشن ٹیرف پیٹیشن کے بارے میں نیپرا کا فیصلہ حاصل کیا، جو 2023 کے بعد کی مدت کے لیے ہے۔ اگرچہ اس کا صارفین سے وصول کیے جانے والے نرخوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ کے۔الیکٹرک کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے 2030 تک 2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا ادراک ہو سکے۔ مزید یہ کہ، کمپنی نے حال ہی میں بلوچستان اور سندھ میں 640 میگاواٹ کے قابلِ تجدید توانائی منصوبوں پر کامیابی سے مسابقتی بڈنگ کا عمل مکمل کیا ہے، جس میں ملک کی سب سے کم ریٹ پر آر ای جنریشن حاصل ہوئی ہے۔ یہ منصوبے کے۔الیکٹرک کے پاور ایکوزیشن پروگرام (پی اے پی) کے تحت ہیں، جس میں 1300 میگاواٹ کی قابلِ تجدید توانائی شامل کی جانی ہے تاکہ اس کی توانائی پیداوار کی صلاحیت میں مزید پائیداری کا عنصر شامل کیا جا سکے۔
کے۔ الیکٹرک کے چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن آفیسر عباس حسین نے کہا کہ بجلی کے شعبے کی نمایاں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شامل کیا جانا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہم صارفین کو قابل اعتماد اور قابل استعداد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جدت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ اگرچہ صارفین سے وصول کی جانے والی بجلی کی قیمت کا تعین وفاقی حکومت کرتی ہے، تاہم اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ہم پیداواری لاگت کم کرنے اور بجلی کی مستحکم فراہمی کے لیے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ہم بجلی کی پیداوار اور تقسیم میں شفافیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
مزید مقامی خبریں
-
مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، شیخ سعید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت ..
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے دل کے امراض میں کمی کے لیے سائنسی شواہد پر مبنی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ماہرِ امراضِ قلب
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.