
اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس (آج) سے اسلام آباد میں منعقد ہو گی
اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے
بدھ 18 دسمبر 2024 19:25
(جاری ہے)
اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس میں جن اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ان میں پارلیمانی کارروائی میں نظم و ضبط اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے انسٹیٹیوٹ آف ویپس کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانا، عوام کی پارلیمان تک رسائی بڑھانے کے لیے ورچوئل پارلیمنٹ کا قیام، پارلیمنٹ اور عوام کے مابین رابطوں کو بہتر بنانا، قانون سازی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے قواعد و ضوابط میں ترمیم، بین الصوبائی پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانا، قانون ساز اداروں کے درمیان تجربات اور بہترین روایات کے تبادلے کے لیے طریقہ کار وضع کرنا، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول کیلئے قانون ساز اداروں کے مابین رابطوں میں اضافہ، صنفی مساوات، نوجوانوں کی نمائندگی، اور بچوں کے حقوق اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔
اٹھارہویں اسپیکرز کانفرنس اسپیکر سردار ایاز صادق کے ملک کے قانون ساز اداروں کے درمیان رابطوں، تعاون، اور ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کی عکاسی ہے۔ پارلیمانی حلقوں میں اس کانفرنس کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ کانفرنس قانون ساز اداروں کے درمیان آہنگی کو فروغ دینے، قانون سازی کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، اور مؤثر پارلیمانی خدمات کے لیے ایک مربوط فریم ورک کو وضع کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ یہ اہم اجتماع وفاقی، صوبائی، اور قانون ساز اسمبلیوں کے درمیان تعاون میں اضافے، تجربات اور بہترین روایات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا، جس سے اداروں کے مابین رابطے مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ کانفرنس افتتاحی، اختتامی اور سائیڈ لائن اجلاسوں کے علاوہ مخصوص قومی ترجیحات پر بات کرنے کیلئے خصوصی پارلیمانی فورمز جن میں پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پارلیمانی ٹاسک فورس، ویمن پارلیمنٹری کاکس (WPC)، ینگ پارلیمنٹری فورم (YPF)، پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس(PCCR) کے بھی اجلاس ہونگے۔ ان اجلاسوں میں پارلیمانی کوششوں کو عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، فیصلہ سازی میں خواتین کے کردار کو بڑھانے، پالیسی سازی میں نوجوانوں کی نمائندگی کو مضبوط بنانے اور بچوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے قانون سازی کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔اسپیکرز کانفرنس کی ابتدا 1921 میں ہوئی جب برصغیر پاک و ہند کو برطانوی راج کے تحت مغربی جمہوریت بلخصوص ویسٹ منسٹر طرز حکومت سے روشناس کروایا گیا۔ اس اہم فورم کو برصغیر پاک و ہند کی پارلیمانی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ پاکستان میں آئین سازی میں تاخیر، ون یونٹ کے قیام اور جمہوریت کی بساط لپٹ جانے کے باعث یہ اہم پارلیمانی فورم سرد خانے میں چلا گیا۔ 1973 میں متفقہ آئین کی منظوری نے وفاقی پارلیمانی جمہوریت کی راہ ہموار کی تو اسپیکرز کانفرنس کو ارسرنو فعال کیا گیا۔ پاکستان میں پہلی اسپیکرز کانفرنس 1972 میں کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت تیسری آئینی اسمبلی کے اسپیکر فضل الٰہی چوہدری نے کی، 1973، 1975، 1976 میں بالترتیب کراچی، کوئٹہ، سوات میں اسپیکرز کانفرنس صاحبزادہ فاروق علی کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جبکہ 7 ویں اور 8 ویں اسپیکرز کانفرنس 1985 و 1986 میں اسلام آباد میں سید فخر امام کی سربراہی میں منعقد ہوئی، 9 ویں اسپیکرز کانفرنس 1987 میں حامد ناصر چٹھہ کی سربراہی میں کوئٹہ میں منعقد ہوئی، مزید برآں ملک معراج خالد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 10 ویں اور 11 ویں اسپیکرز کانفرنس جو کہ 1989 اور 1990 میں کراچی، لاہور میں انکی سربراہی میں منعقد ہوئی، پھر تین سال کے وقفے کے بعد گوہر ایوب خان کی سربراہی میں 1993 میں 12ویں اسپیکرز کانفرنس پشاور میں منعقد ہوئی، جبکہ الٰہی بخش سومرو نے 1998میں مظفرآباد میں 13ویں اسپیکرز کانفرنس کی سربراہی کی، پانچ سال کے وقفے بعد اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین کی سربراہی میں 2004 میں 14 ویں اور 2006 میں 15 ویں اسپیکرز کانفرنس منعقد ہوئی اور 16 ویں اسپیکرز کانفرنس 2010 میں اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں لاہور میں منعقد ہوئی، 17ویں اسپیکرز کانفرنس اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں 2014 میں اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اب 10 سال کے بعد 18ویں اسپیکرز کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ جمہوری اداروں کو استحکام دینے کیلئے اس اہم فورم کا تسلسل ناگزیر ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.