
الیکشن کمیشن نےعازل بازئی کی قومی اسمبلی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
عازل بازئی کو بطورآزاد امیدوار تصور کیا جائے ، سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 21 نومبر کا نوٹیفکیشن ختم کردیا گیا ، نوٹیفکیشن
فیصل علوی
منگل 31 دسمبر 2024
11:42

(جاری ہے)
عدالت نے عادل بازی کو بطور رکن قومی اسمبلی بحال کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن عادل بازی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر عدالت کو مطمئن نہ کرسکا تھا۔ سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی الیکشن کمیشن کیخلاف اپیل منظور کر لی تھی۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا ئے تھے۔۔ جسٹس عقیل عباسی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ بس بڑے صاحب کا خط آگیا تو بندے کو ڈی سیٹ کر دو یہ نہیں ہو سکتاتھا۔ جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا تھاکہ عادل بازئی کیس میں حقائق جانچنے کیلئے کمیشن نے انکوائری کیا کی تھی؟۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایک حلقے کے عوام کو ڈس فرنچائز کرنے کا پیمانہ تو سخت ہونا چاہیے تھا۔ درخواست گزار وکیل سردار تیمور نے کہا تھاکہ ایک دن معاملہ الیکشن کمیشن پہنچا اگلے دن کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ ہم بلوچستان ہائیکورٹ گئے کہ ہمیں متعلقہ دستاویزات تو دیں۔ ہم نے کہا تھاجو ن لیگ سے وابستگی کا بیان حلفی بتایا جا رہا تھا وہ تو ہمیں دیں۔جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ عادل بازئی کیس میں حقائق جانچنے کیلئے کمیشن نے انکوائری کیا کی تھی؟۔جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے تھے کہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیاتھا کہ وہ دستاویز تو سیکرٹ تھی۔ اس دوران عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو روسٹرم پر بلا لیاتھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا تھاکہ کیا یہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اس وقت آئینی بنچ میں تھے۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے تھے کہ کسی کو ادھر بھی بھجوا دیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا تھاکہ اگر کوئی فالتو لائافسران ہیں تو انھیں ادھر بھی بجھوا دیا کریں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا تھاکہ آپ کے پاس دو بیان حلفی آئے تھے۔ ایک جیتنے والا کہہ رہا ہے میرا ہے دوسرا وہ کہتا ہے میرا نہیںتھا۔ آپ نے کس اختیار کے تحت بغیر انکوائری ایک بیان حلفی کو درست مان لیاتھا؟ کیا الیکشن کمیشن یہ کہہ سکتا تھا کہ بس ایک بیان حلفی پسند نہیں آیا دوسرا آگیا؟۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالتوں اور مجسٹریٹوں کو بھی نہیں مانتے، خود بھی انکوائری نہیں کرتے، کیا الیکشن کمیشن ایسا ٹرائل کرنے کا حق رکھتی تھی؟ ٹرائل کورٹ کی پاور الیکشن کمیشن کے پاس کہاں سے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تو بلڈوزر لگایا ہوا تھا۔قبل ازیں بھی سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا 21 نومبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیاتھا۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.