سنی تحریک ملک سے انتہاپسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی: سردار طاہر ڈوگر

بدھ 1 جنوری 2025 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2025ء) صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک ملک سے انتہاپسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کی آڑ میں اہلسنت کی اکثریتی آبادیوں اور بازاروں پر مسلسل حملے جاری ہیں، گھروں دکانوں اور جان و املاک کو شدید نقصان پہنچایا جاتا گیا درجنوں افراد جانبحق ہوچکے ہیں، اہلسنت کی آبادیوں پر حملے میں ایرانی اسلحہ کا استعمال کیا گیا وہ اسلحہ استعمال کیا گیا جو قانون نافذ کرنیوالوں کے پاس ہوتا ہے، فرقہ واریت اور قتل و غارتگری کرنے والے مظلومیت کا رونا روکر ملک کے بڑے شہروں کو یرغمال بنانے کے درپے ہیں، کسی کو بھی ایرانی ایجنڈہ مسلط کرنے نہیں دینگے، ایرانی ایجنڈہ ملک کے قومی اداروں اور ملک کی سلامتی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، ضلع کرم میں دہشتگردی کرنیوالے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لاہور میں دھرنیوں کے ذریعے عوام کو پریشان اور ملک کومعاشی عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہا ہے، دھرنا دینے والوں کا گمراہ کن ایجنڈہ عیاں ہوچکا ہے، پاکستان میں ایرانی ایجنڈے کو مسلط ہونے نہیں دینگے، قومی اداروں نے ضلع کرم میں تمام گروہوں کو اسلحہ جمع کرانے کیلئے کہا اور دہشتگردی کرنیوالوں کو ڈنڈا دیا تو ان لوگوں نے اسلحہ جمع کرانے کی بجائے دھرنے دے دیئے اسلحہ دینے سے تو ظالم دریغ کرتا ہے اور ظالم دھرنے دے رہے غیر ملکی اسلحہ کے زور پر قتل و غارتگری کررہے ہیں، پنجاب حکومت فوری طور پرلاہور میں دھرنے فوری ختم کرائے،، بانیان پاکستان کی اولادیں اہلسنت ملک میں کسی بھی غیر ملکی ایجنڈے کو مسلط ہونے نہیں دینگے، ایرانی ایجنڈہ مسلط کرنیوالے سازشوں سے باز آجائیں قومی ادارے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں، ملک میں اکثریت پر اقلیت کو کسی طور بھی قابض ہونے نہیں دینگے، سانحہ ضلع کرم کے دہشتگرد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کی بجائے کھلے عام دھرنے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں، اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں مگر کسی کو دہشتگردی اور قتل وغارتگری کرنے بھی نہیں دینگے۔