- ذوالفقار علی بھٹو کی ملک اور قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کامران گھمن

اتوار 5 جنوری 2025 17:20

]بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2025ء) پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر ٹکٹ ہولڈر این اے 156چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم شہیدوں ذوالفقار علی بھٹو کی ملک اور قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی مدبرانہ قیادت اور ملی سوچ سے پاکستان تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہوا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا آغاز ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی کے تحصیل آفس میں 97 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی نائب صدر کا شف رسول وارثی،سینئر تحصیل نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں ،چوہدری غلام حیدر جٹ،چوہدری عبدالستار آرائیں،ڈاکٹر صفدر آکاش،اقبال نارو،اشتیاق اویسی،فاطمہ چوہدری،شیخ،جاوید،اقبال،طالب بلوچ،محمد آصف،آصف علی،عباس لنگڑیال،مرزا محبوب ربانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یہ تاریخی کارنامہ ہے کہ انہوں نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا شناختی کارڈ کا اجراء کیا لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دنیا اسلام کے تمام بڑے رہنماؤں نے شرکت کی تھی چوہدری کامران یوسف گھمن نے یوم حق خوداردیت کشمیر پر کہا کہ اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ حق خود ارادیت پر قرارداد پر عملدرآمد کروائے چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا کشمیر پر بڑا واضح موقف تھا وہ کہتے تھے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے خواب میں بھی غفلت نہیں کرسکتے انہوں زندگی کی آخری سانس تک کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔