سابق وزیراعلی پنجاب معروف بزرگ سیاسی شخصیت میاں منظور احمد وٹو کے پوتے احمد جمال وٹو کی دعوتِ ولیمہ

ملکی سطح کی اہم اور معروف سیاسی سماجی فلاحی اور کاروباری شخصیات کی شرکت تقریب لاھور کے برکی روڈ پہ واقع ایک نجی فارم ہاوّس میں منعقد ہوئی

FatehUllah Nawaz فتح اللہ نواز پیر 6 جنوری 2025 17:11

حویلی لکھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جنوری2025ء ) میاں منظور احمد خاں وٹو کے پوتے احمد جمال وٹو کی شادی ممبر قومی اسمبلی میڈم وجیہہ قمر (پارلیمانی سیکرٹری برائے فیڈرل ایجوکیشن) کی بیٹی کے ساتھ طے پائی،میاں منظور احمد وٹو(سابق وزیراعلی پنجاب)کے صاحبزادے معظم منظور وٹو کے بیٹے احمد جمال وٹو کی شادی کی تین روزہ تقریبات باخیر و عافیت سرانجام پائیں اس پُرمسرت موقع پہ ملکی سطح کی اہم اور معروف سیاسی،سماجی،مذہبی،کاروباری،بیوروکریسی شخصیات نے شرکت کی دولہے کی رسمِ مہندی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی خصوصی شرکت جبکہ دعوتِ ولیمہ جوکہ لاھور کے برکی روڈ پہ واقع ایک بجی فارم ہاوّس پہ منعقد ہوئ اراکینِ قومی و صوبائ اسمبلی سمیت نمایاں شخصیات نے شرکت کی،دعوتِ ولیمہ میں رکن قومی اسمبلی محمد معین وٹو،ممبر پنجاب اسمبلی نورالامین ناصر وٹو،سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سید صمصام علی شاہ بخاری(پیرآف کرمانوالا)،حسن محی الدین، محمد علی خان لودھی،عمیر خاں لودھی،رائےاظہر شہزاد،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان، علی حیدر (بھومن منضبطہ)پیپلز پارٹی کے سید علی حسنین شاہ،رائے احمد حسن،وفاقی وزیر عبدلعلیم خان،سردار اکبر خان نوانی،ملک شہزاد نول،حیات بودلہ(بکھوشاہ)افضل بودلہ،توصیف قاسم،نور نبی وٹو،فیاض قاسم وٹو،وسیم انور بھٹی،شمائلہ رانا،شفیق کلیا،،روبینہ شاھین وٹو،آئشہ منظور وٹو(ڈائریکٹر پیمرا پنجاب)جہاں آرا وٹو(وائس چیئرپرسن سوشل پروٹکشن اتھارٹی پنجاب)مقصود شریف،عتیق،ملک علی عباس کھوکھرنے خصوصی شرکت کی۔