وفاقی حکومت اورفوج کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے ملک کی معیشت کی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، جہانگیر شاہ

منگل 14 جنوری 2025 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2025ء) سیاسی و قبائلی رہنماجہانگیر شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اورفوج کے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے ملک کی معیشت کی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے ،آرمی چیف بلوچستان میںقیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کریں تاکہ بلوچستان میں امن و امان قائم ہوسکے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںجہانگیرشاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ آرمی چیف جنرل اورپاک فوج کی مثبت کوارڈی نیشن کی بدولت ملک کی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکی ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاک فوج اورحکومت ایک پیج پر ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کیلئے مثبت کردارادا کر رہی ہے اور گزشتہ روز آرمی چیف کی طرف سے پشاور میں امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈز کے ساتھ اجلاس خوش آئند ہے ہم امید کرتے ہیں کہ آرمی چیف بلوچستان میں بھی قیام امن کیلئے بلوچستان کے اسٹیک ہولڈز نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، سردار محمد صالح بھوتانی ،نواب ایاز جوگیزئی،نوا ب ذوالفقار علی مگسی،میر عاصم کرد گیلو،جعفرخان مندوخیل ،سعید ہاشمی ،سردارکمال خان بنگلزئی سمیت دیگر کے ساتھ مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کیا جائے تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان قائم ہوسکے۔

(جاری ہے)

جہانگیر شاہ نے کہا کہ آرمی چیف سابق صوبائی وزیر سردارمحمد صالح بھوتانی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا بھی نوٹس لیںکیونکہ سردار محمد صالح بھوتانی شریف النفس اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جنکے خلاف جھوٹے مقدمات اورانتقامی کارروائیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔