
توشہ خانہ ہو یا سائفر، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، شبلی فراز
منگل 14 جنوری 2025 23:02
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ جس حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہ ہو وہ کوئی اڑان نہیں بھر سکتا۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں، ڈیڑھ سال میں کئی بار پروڈکشن آرڈر کی کوشش کی، ہمیں پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا خدشہ تھا۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پروڈکشن آرڈر سنجیدہ نہیں لیا، پنجاب حکومت فسطائیت میں اپنا ریکارڈ بناچکی ہے۔اٴْنہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے ایوان بالا کے جاری پروڈکشن آرڈر کو اہمیت نہیں دی، پنجاب حکومت کے انکار سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔شبلی فراز نے کہا کہ بات ہمدردی کی نہیں بات ایکشن کی ہے، چیئرمین سینیٹ کی احکامات کی تکمیل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے، وہ اپوزیشن کے نہیں بلکہ پورے ایوان کے چیئرمین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر معاملہ استحقاق کمیٹی میں لیکر جائیں گے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس، سائفرکیس میں انہوں نے منہ کی کھائی، پھر القادریونیورسٹی کا کیس بنایا، تاثر دیا جاتا ہے کہ190 ملین پاونڈ بانی پی ٹی آئی کی جیب میں گئے، بانی پی ٹی آئی نے فلاحی کام کیے، یہ نہیں کہ القادر یونیورسٹی ان کی پہلی تھی۔انہوںنے کہاکہ ملک میں معاشی عدم استحکام ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری کی بات ہوئی تو صرف ایک پارٹی آئی۔شبلی فراز نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر سیکڑوں مقدمات درج کیے گئے، عدت کیس جیسے مقدمات درج کیے جن سے شرم آتی ہے، حکومتی بینچز ان کیسز کے بینیفشری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موسلا دھار بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
-
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.