آسان کاروبار فنانس ، مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا قرضہ بلاسود دینے کااعلان

آپ آج پیسے لے لیں اور کل اپنا کاروبار شروع کردیں، چھوٹی فیکٹری یا پلانٹ لگانے کیلئے زمین رعایت پر دیں گے، آج شاندار پیکیج لیکر پنجاب کے عوام کے سامنے آئی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 16 جنوری 2025 15:59

آسان کاروبار فنانس ، مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا قرضہ بلاسود دینے کااعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3کروڑ روپے کا قرضہ بلاسود دینے کا اعلان کردیا،آپ آج پیسے لے لیں اور کل اپنا کاروبار شروع کردیں، چھوٹی فیکٹری یا پلانٹ لگانے کیلئے زمین رعایت پر دیں گے، لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج شاندار پیکیج لیکر پنجاب کے عوام کے سامنے آئی ہوں۔

آج وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس اوروزیراعلیٰ آسان کاروبار کارڈ لارہے ہیں۔ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔میرا نہیں خیال پہلے ذاتی کاروبار کرنا اس سے زیادہ آسان تھا۔

(جاری ہے)

ہم آپ سے گروی چیزیں نہیں رکھوارہے۔ ہم آپ کو آسان شرائط پر بلاسود قرضہ دیں گے، جو لوگ کاروبار کرنا چاہتے ہیں انہیں اس سے بہتر سکیم نہیں مل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اپنا کاروبار کرنا اس سے پہلے اتنا آسان نہیں تھا۔آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ بڑی صنعت والوں کوہم 50 لاکھ کا سولر بھی مفت دیں گے۔ آپ زمین کا ٹکڑا لے کر اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ منصوبے کے تحت آپ کو 3 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرضہ ملے گا۔ ہم نے آپ کیلئے بزنس پلان بھی بنادیئے ہیں۔

ہم آپ کیلئے ہینڈ ہولڈنگ کا سسٹم بھی ڈویلپ کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ سکیم ان نوجوانوں کیلئے ہے جو اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں پنک سالٹ کی کانیں ہیںخزانہ ہے۔ دوسرے ممالک پاکستان کے نمک کو بیچ کر منافع کماتے ہیں۔ پنک سالٹ کے کاروبار میں بھی بہت وسائل ہیں۔ پنجاب میں ڈومیسٹک سرمایہ کاری کیلئے یہ بہت بڑا موقع ہے۔

پنجاب میں ہم انڈسٹریلائزیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپنا کاروبار کرکے اکانومی کی ترقی میں بھی کردار ادا کریں۔ ہم عوام کی بھلائی کیلئے جو کچھ کررہے ہیںجس کاثمر جلد ملے گا۔ لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ اب تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ سٹاک مارکیٹ نے تاریخی ریکارڈ توڑا ہے۔ وزیراعظم نے کل اعلان کیا بجلی کی قیمت 11 روپے مزید کم ہوگی۔

دنیا کے ماڈلز کی سٹڈی کرتی ہوں کسی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کی، ہمیں بھی انڈسٹریلائزیشن کی طرف جانا ہے۔دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات کام کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا۔ لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔ اب تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں۔سٹاک مارکیٹ نے تاریخی ریکارڈ توڑا ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔مضبوط معیشت کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔