Live Updates

اقلیتی بچوں کو تعلیم اور ہنر دے کر انکو غربت کی سطح سے اوپر اٹھائیں گے،احسن اقبال

ہفتہ 25 جنوری 2025 22:39

اقلیتی بچوں کو تعلیم اور ہنر دے کر انکو غربت کی سطح سے اوپر اٹھائیں ..
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ،اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنانے کیلئے پر عزم ہے،مستحق طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام سکیم کے اجرا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،اس پروگرام میں اقلیتی بچوں کا قابل قدر حصہ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچین کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کرنے کےلئے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اقلیتی برادری کو تعلیم مہیا کرکے غربت سے نکالا جائے،ہم اقلیتی بچوں کو تعلیم اور ہنر دے کر انکو غربت کی سطح سے اوپر اٹھائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ کی جب بھی حکومت آئی اس نے عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبے شروع کئے ،پہلے جب ہماری حکومت آئی تب ملک لاقانونیت اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا،ہماری حکومت نے انرجی شارٹ فال اور لاقانونیت کو شکست دی لیکن بانی پی ٹی آئی کے چار سالہ دور حکومت پاکستان پر ایک عذاب کی طرح گزرے،مہنگائی عروج پر تھی اور ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا،وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد مشکل فیصلے کر نہ صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ ملک کو دوبارہ اپنے پائوں پر بھی کھڑا کیا،38فیصد سالانہ بڑھنے والی مہنگائی اب 4فیصد پر آ گئی ہے اور معاشی اشاریے بھی مثبت سمت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کھوکھلے نعرے نہیں لگاتی،جو کہتی ہے کر کے دکھاتی ہے، نارووال کا شمار پسماندہ علاقوں میں ہوتا تھا لیکن آج نارووال کی پہچان علم کے شہر کے طور ہر ہورہی ہے،غربت ختم کرنے کا بہترین ہتھیار غریب کے بچے اور بچی کو تعلیم دینا ہے،آج نارووال کے لوگوں کو ان کے گھر پر تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع مہیا ہیں، نارووال میں امسال میڈیکل کالج کا بھی اجراء کردیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ کی بنیاد پر مجھے جیل بھیجا گیا،میرے خلاف نعرے لگانے والے کا انجام آج آپ سبھی کے سامنے ہے،ہم نے دیانتداری سے ملک کی خدمت کی ہے،ہمارے منصوبے ملک کے چپے چپے پر موجود ہیں،آج نارووال کا سرکلر روڈ لاہور کے مال روڈ کی طرح نظر آتا ہے،پور ے ملک میں نارووال کے ریلوے اسٹیشن جیسا کوئی اسٹیشن نہیں ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات