ح*نوجوان سرمایہ کسی صورت نظر انداز نہیں کرینگے کامران عثمانی۔ طارق حسن

یوتھ ونگ کو مزید منظم و متحرک کررہے ہیں خضر بٹ۔ امان اللہ قریشی۔ سمیر سیمسن رمیز روفی و دیگر کا خطاب )صادق شیخ۔ شاہد عباسی۔ سفیر شاہ۔ سید مشرف۔ نعیم خان۔ مظہر زیدی نے یوتھ ونگ کے مرکزی رہنماوں کا پرتپاک استقبال کیا

ہفتہ 25 جنوری 2025 20:45

^ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں انکو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے نوجوان مسلم لیگ کو متحرک کریں تاکہ انکا مستقبل روشن ہو. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر محمد کامران سعید عثمانی۔

مرکزی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ محمد خضر بٹ۔ سینٹرل انٹرنیشنل ریلیشن کے امان اللہ قریشی۔ سمیر سیمسن و دیگر سے اپنی رہائشں گاہ پر ملاقات۔ تنظیمی اجلاس و عشائیہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر محمد کامران سعید عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ میں شامل ہوجائیں اور اپنے آباؤ اجداد کے وطن پاکستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں نوجوانوں کی صف بندی کررہے ہیں نوجوان اعتماد کے ساتھ مسلم لیگ ق یوتھ ونگ حصہ بنیں انکے مسائل مسلم لیگ حل کریگی کیونکہ مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر اوور سیز پاکستان ہیں اور بیرون ممالک میں نوجوانوں کی شدید ضرورت ہے ان شاء اللہ نوجوانوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ روزگار بھی فراہم کرینگے۔ اسں موقع پر یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد خضر بٹ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے صدر محمد طارق حسن۔

یوتھ ونگ سندھ کے صدر رمیز منظور روفی اور انکی ٹیم ق لیگ کو مضبوط کررہے ہیں جو خوش آئند ہے اس موقع پر مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف سندھی اجرک و ٹوپی پہنائی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ نائب صدر سندھ شاہد عباسی۔ یوتھ ونگ سندھ کے صدر رمیز روفی۔ جنرل سیکرٹری محمد رمضان خان۔ بزنسں فورم کے صدر سید سفیر الحسن۔ اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی۔ مسلم لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان۔ یوتھ ونگ کراچی کے صدر ارقم رضا۔ جنرل سیگرٹری عبد الشکور۔ سید مظہر زیدی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔#