عثمان بزدارکو شہباز شریف دورکے منصوبے تباہ کرنے کیلئے لایا گیا تھا ‘ رانا تنویر حسین

پیر 27 جنوری 2025 18:21

عثمان بزدارکو شہباز شریف دورکے منصوبے تباہ کرنے کیلئے لایا گیا تھا ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے تعلیم سمیت ہر شعبہ میں اصلاحات کیں،پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار نے تعلیم کی تنزلی کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ،اسے بانی پی ٹی آئی پنجاب میں لائے ہی اس لئے تھے کہ مسلم لیگ (ن)کے دور میں پنجاب میں ہونے والے مثالی کاموں کی تنزلی کی جائے ،پی ٹی دور میں شہباز شریف کے دور کے کئے کام برباد کئے گئے ۔

اپنی تعلیمی درسگاہ گورنمنٹ علی عباس شہید ہائیر اسکنڈری اسکول مریدکے کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس تعلیمی ادارے کی گرانقدر خدمات ہیں ،اس عظیم تعلیمی درسگاہ سے فارغ التحصیل طلبہ ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں ،انہیں اس ادارے کا سابق طالب علم ہونے پر فخر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اسکول کے تمام مسائل کوایک ہفتہ میں حل کروانے اور ایک کروڑ روپے کی فوری گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ۔

انہوں نے کہاکہ انکا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار نے تعلیم کی تنزلی کے علاوہ کوئی کام نہ کیا اسے بانی پی ٹی آئی پنجاب میں لائے ہی اس لئے تھے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اب تعلیم ،صحت اورزراعت پرفوکس کررہی ہیں ،حکومت مانتی ہے گزشتہ سال کسانوں کو اتنا زیادہ معاوضہ نہیں ملا لیکن یہ حکومت کے بس میںنہیں تھا ،مریم نواز زراعت کو بہت اسپورٹ کررہی ہیں ہیں،پچاس لاکھ کسان کارڈ ،ٹریکٹر ،لیزرز دیئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت معاشی استحکام لے آئی ہے جسے استحکام دے کر ملک کو خوشحال کیا جارہا ہے ،مہنگائی مزید کم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو آنے والے دنوں میں نظر بھی آئے گی ۔