راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار

پیر 27 جنوری 2025 20:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں،منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ سیف علی، حمید اللہ اور وسیم شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 02 موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 28 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔

کینٹ پولیس نے ملزم فضل اللہ سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔ نصیرآباد پولیس نے ملزم آصف سے1 کلو 220 گرام چرس، ملزم طفیل سے 560 گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

مورگاہ پولیس نے ملزم عاطف سے 750 گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم آصف سے 600 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم مراد علی سے 520 گرام چرس برآمد کی۔کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ ذیشان اور یاسر شامل ہیں جو ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے، 3 موبائل فون اور اسلحہ برآمد،ملزمان کا ایک ساتھی سحر عرف بلا قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے۔

صدرواہ پولیس نے 02ملزمان ولی رضا اور حسنین کو گرفتار کرلیا، ملزم ولی رضا سے20لیٹر شراب، ملزم حسنین سے 10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ صدر بیرونی پولیس نے ملزم ہارون ناصر کو گرفتار کرکے ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کی۔ نصیرآباد پولیس نے ملزم بلال سے01 پستول 30بورمعہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم وسیم اکرم سے 01 پستول30بورمعہ ایمونیشن،ملزم حمید اللہ سے 01 پستول30 بورمعہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم عمران سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم مدثر ابرار سے 01رائفل 12بور،تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم کامران سے خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کر لئے گئے۔