
جنید اکبر اور علی امین میں کوئی اختلاف نہیں،8فروری کو بھرپوریوم سیاہ منائیں گے
پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، جنیداکبرکو کرپشن کے الزام میں ڈی نوٹیفائی نہیں گیا تھا،علی امین نے صدارت چھوڑنے کی خود درخواست کی تھی،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم
ثنااللہ ناگرہ
پیر 27 جنوری 2025
23:15

(جاری ہے)
عمران خان کو 14سال کی سزا ہوگئی پھر نہیں کہا کہ مذاکرات ختم کردیں، پی ٹی آئی کی پالیسی امریکا سے نہیں چل رہی، پی ٹی آئی 8فروری کو یوم سیاہ منائے گی۔
مزید برآں مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سابق اسپیکر اسد قیصرنے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کا منتخب صوبائی صدر تھا، لیکن جب اسپیکر بنا کہا گیا سرکاری اور پارٹی عہدوں کو الگ ہونا چاہیئے،میں نے ڈیڑھ سال بعد پارٹی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ پرویزخٹک سیکرٹری جنرل تھے انہوں نے بھی استعفیٰ دیا اوران کی جگہ جہانگیرترین اور میری جگہ اعظم سواتی صوبائی صدر بن گئے۔ علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے ایسی فی الحال کوئی بات نہیں ہے، ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ہوئی ہے، اس وقت بڑے چیلنجز ہیں، میرا کوئی گروپ نہیں ہے میں عمران خان کے گروپ میں ہوں، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں۔ جنید اکبر اور میرا بھائی دونوں کلاس فیلو ہیں، پشاور یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔ بشریٰ بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جب صورتحال بن جاتی ہے تو پھر اپنے حق کیلئے اور شوہر کیلئے آواز اٹھانا ان کی ذمہ داری تھی۔میرا عمران خان کے ساتھ چھوٹے اور بڑے بھائی ہے، زندگی کے 29سال عمران خان کو دیئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں کوئی کرپشن نہیں ہورہی، کرپشن پر عمران خان کی زیروٹالرنس ہے، اگر کرپشن ہورہی ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں۔
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
-
پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں
-
فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے
-
گوتیرش کی انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش
-
افغانستان: پاکستان اور ایران سے لوٹنے والے مہاجرین ایک انسانی بحران
-
گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.