۴ جیئے سندھ محاذ کے زیر اہتمام جئے سندھ تحریک کے بانی سائیں جی ایم سید کی 122ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

منگل 28 جنوری 2025 19:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2025ء) جیئے سندھ محاذ کے زیر اہتمام جئے سندھ تحریک کے بانی سائیں جی ایم سید کی 122ویں سالگرہ کی تقریب حیدرآباد ریس کلب میں منعقد کی گئی جس میں جئے سندھ محاذ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالخالق جونیجو اور دیگر نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں تقریب میں پیش کی گئی مختلف قراردادوں میں دریا سندھ پر کسی بھی نئے ڈیم یا کینال کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کی تقسیم 1945ء کے معاہدے کے مطابق کی جائے، سندھ کے قدرتی وسائل اور آمدنی کے ذرائع پر سندھی عوام کاولین حق اور مکمل اختیار تسلیم کیا جائے، سندھ میں غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری کا سلسلہ بند کر کے افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے جبکہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے روزگار کیلئے آنے والوں کو 30سال تک ملکیت خریدنے اور وہ ووٹ کا حق نہ دیا دیا جائے، پاکستان کو کثیر القومی ملک مانتے ہوئے قومی وحدت کی 1940ء کی قرارداد کے مطابق آزاد اور خود مختار حیثیت تسلیم کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ کی زمینوں اور وسائل پر قبضے، غیروں کی آباد کاری اور سرکاری سرپرستی میں بڑھتی مذہبی انتہا پسندی کو یہایوان سختی سے مسترد کرتا ہے۔