
آگاہی مہم کا قافلہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں گھوٹکی ضلع پہنچ گیا
منگل 28 جنوری 2025 19:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ حکمران صرف اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ سندھ پر مسلط جاگیردار جو پی پی پی کے چھاں میں سندھ پر حکمرانی کر رہے ہیں، جب تک یہ اقتدار سے نہیں ہٹیں گے اور محنت کش طبقے کے نمائندے کو اسمبلی میں نہیں بھیجیں گے، تب تک سندھ پر مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ و دریائے سندھ کی حفاظت کے لیے عوام کو بیدار کرنے نکلے ہیں۔ ایک طرف کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، تو دوسری طرف سندھ و دریائے سندھ کو خشک کرنے کے لیے نہروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پہلے جنرل ضیا سے لے کر جنرل مشرف تک سندھ سے دریائے سندھ کو چھین نے کے لیے کوششیں کی گئیں لیکن کالا باغ ڈیم نہیں بن سکا۔ سندھ کی عوام نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ان کو شکست دی، اب شہباز شریف اور زرداری مل کر سندھ سے دریائے سندھ کو نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھ کے چھ کروڑ عوام ان کے منصوبوں کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف عوامی جدوجہد سڑکوں پر جاری رہے گی، جب تک دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے منصوبے دفن نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو حیدرآباد میں لاکھوں سندھ کے عوام ان سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے سینئر وائس چیئرمین جام عبدالفتاح سمیجو، گلزار سومرو، حیدر شاہانی، نثار کیریو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آگاہی مہم کا قافلہ آج ضلع کندھ کوٹ کشمور میں عوامی رابطہ مہم چلائے گا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.