
احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ، 259.68ارب روپے مالیت کے 16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
منگل 28 جنوری 2025 21:15
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اویس منظور سمرا، وائس چانسلر پائیڈ، پلاننگ کمیشن کے ممبران، وفاقی سیکرٹریز، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیم و تربیت، گورننس، اعلی تعلیم، ماس میڈیا، فزیکل پلاننگ و ہاسنگ، توانائی اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے شعبوں سے متعلق منصوبے شامل تھے۔وفاقی وزیر اورڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے اجلاس کے آغاز میں حکومتی وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حکومت اڑان پاکستان کے تحت ملک کو نالج اکانومی میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے تعلیمی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 25ملین سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں، وفاقی حکومت صوبوں کے تعاون سے تعلیمی شعبے میں بہتری کے لئے اقدامات کرے گی جن میں دور دراز علاقوں میں دانش سکولوں کا قیام بھی شامل ہے۔احسن اقبال نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا، ان کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حکومت نے ارشد ندیم /شہباز شریف ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی کے قیام کی منظوری دی ہے،یہ اکیڈمی جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بنائی جائے گی جو اولمپکس کے لئے مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔اجلاس میں تعلیم و تربیت کے پانچ منصوبے پیش کئے گئے جن میں دانش سکول کا قیام (کروس تھنگ موعزہ سرفرانگا -شگر، گلگت بلتستان)2,962.813ملین روپے، دانش سکول کا قیام (سلطان آباد جوتل، گلگت بلتستان)3,004.133ملین روپے، دانش سکول کا قیام (بھمبر ، آزاد جموں و کشمیر)2,999.045ملین روپے،کیڈٹ کالج خاران کی تعمیر (دوسری نظرثانی شدہ)2.945ملین روپے ہے جو سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لئے۔وزیراعظم پاکستان فنڈ برائے تعلیم (Pak-PEF)کے منصوبے کو مزید غور کیلئے ایکنک کو بھیج دیا گیاجو 14,000 ملین روپے کے اس منصوبے کے تحت حکومت ہر سال 5,000ملین روپے مختص کرے گی جن میں سے 3,000ملین روپے ایک انڈومنٹ فنڈ میں جمع کئے جائیں گے تاکہ تعلیمی وظائف فراہم کئے جا سکیں۔گورننس میں بہتری کے لئے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا منصوبہ (سندھ نظرثانی شدہ)27,853.845ملین روپے ہے ۔یہ منصوبہ اے ڈی بی، ایف سی ڈی او گرانٹ اور حکومت سندھ کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا جس کا مقصد سندھ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں میں پاک یوایس ایڈمیرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پروگرام(فیز-II)2,954.808ملین روپے ہے،یہ منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا۔ماس میڈیا اور کھیلوں کے فروغ کے منصوبے میں ارشد ندیم/ شہباز شریف ہائی پرفارمنس سپورٹس اکیڈمی کا قیام 2,678.545ملین روپے ہے، یہ منصوبہ ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا۔ اس اکیڈمی میں10کھیلوں کے شعبوں میں 50بہترین کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت دی جائے گی جن میں اتھلیٹکس، باکسنگ، جوڈو، سکوائش، تائیکوانڈو، شوٹنگ، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔فزیکل پلاننگ اور ہاسنگ میں فیصل آباد میں 44ایم جی ڈی مشرقی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (DANIDAکی معاونت سی)53,664.210ملین روپے ایکنک کو بھیجا گیا۔ ایکسپو سینٹر کوئٹہ (نظرثانی شدہ)4,829.764ملین روپے سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا۔اسلام آباد ٹیکنوپولیس کی ترقی 1,985.000ملین روپے CDWPنے منظور کر لیا۔توانائی کے شعبے میں 220کے وی ٹرانسمیشن سسٹم نیٹ ورک ری انفورسمنٹ اسلام آباد اور برہان کیلئے 11,315.550ملین روپے،یہ منصوبہ JICAاور NTDCکے وسائل سے مکمل کیا جائے گا تاکہ تربیلا 5th ایکسٹینشن کی بجلی موثر طریقے سے ترسیل کی جا سکے۔ٹرانسپورٹ اور مواصلات میں سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی پروگرام (SFERP-I)88,404ملین روپے ECNEC کو بھیجا گیا۔راولپنڈی-کہوٹہ روڈ (28.4کلومیٹر)کی دو رویہ تعمیر کیلئی23,545.021ملین روپے ایکنک کو بھیجا گیا۔ گرین لائن BRTS کی آپریشنلائزیشن اور انٹیگریٹڈ انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کی تنصیب 13,502.250ملین روپے ایکنک کو بھیجا گیا، یہ تمام منصوبے ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، کھیلوں اور توانائی کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.