
فرق جان لیں! ایک کھیل ہوتا ہے اور ایک کھلواڑ، وطن سے کھلواڑ کرنے والے دوست نہیں ہوتے
جو آپ کو کہےکہ ملک کو آگ لگا دو اوراداروں پر حملہ کرو وہ آپ کا دشمن ہے، صرف پاکستان سب کی ریڈ لائن ہونی چاہیے، کھیلے گا پڑھے گا پنجاب اور آگے بڑھے گا پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 30 جنوری 2025
20:43

(جاری ہے)
انٹرنیشنل سپورٹس مقابلوں میں نوجوانوں کو گولڈ میڈلسٹ دیکھنا چاہتی ہوں۔
نوجوانوں کی تعلیم، سپورٹس، روزگار میری ذمہ داری ہے، پڑھو، لکھو، آگے بڑھو اور ترقی کرو۔ نوجوان پلیئر ز سب میرے چیمپئن ہیں، سب کو شاباش دیتی ہوں۔ کھیلتا پنجاب، ترقی کرتا پنجاب، میں یہی دیکھنا چاہتی ہوں، مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوان لوگ بہت سے مشکلات عبور اور محنت کرکے یہاں تک پہنچے ہو، آپکو شاباش دیتی ہوں۔ پنجاب میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، بس ساز گار ماحول درکار جو دے رہے ہیں - کھیل کے میدان کئی سال سے ویران تھے،آباد کیا تو یہاں کھلاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں - ترقی کا یہ سفر یہاں نہیں رکے گا، پنجاب کے ہر میدان کو آباد کیا جائیگا، کھیلتا پنجاب پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے، فیصل ایوب کھوکھر اچھا کام کر رہے - مریم نوازشریف نے کہا کہ وزیر کھیل کی ذمہ داری لگائی کہ پنجاب میں بچوں کو پڑھتا دیکھنے کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتی ہوں - ارشد ندیم، اعصام الحق اور نوح بٹ نوجوانوں کیلئے مثال ہیں - کل ارشد ندیم دیگر کی جگہ آپ یہاں کھڑے ہونگے -جیت کر آنے والی پنجاب کی بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ چیمپئن بچوں نے ملک کا جھنڈایونہی ہمیشہ بلند رکھنا ہے- مقابلے میں ہر کھیل سے بہترین کھلاڑی سامنے آرہے ہیں - میں وزیر کھیل، سیکرٹری اور ڈی جی کوشاباش دیتی ہوں - 2 ارب کی بجائے 5 ارب کا بھی بجٹ چاہیے ہے تو کھیلوں پر لگاؤں گی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تمام کھلاڑی100 فیصدمیرٹ پر آگے پہنچے ہیں، ایک بھی سفارش پر نہیں آیا- ہونہار سکالرشپ کے تحت پورے پنجاب میں نوجوانوں سے ملی تب معلوم ہوا کتنا ٹیلنٹ ہے۔ آپ لوگوں کی فلاح وبہبود اللہ تعالیٰ کے بعد مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے- پنجاب کے نوجوان میری پہلی ترجیح ہیں، تمام ممکنہ وسائل فراہم کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلیے آسان قرضوں سکیم لارہے ہیں تاکہ میرے بچے در در نہ بھٹکیں، کاروبار کریں -نوکری نہ کرنیوالے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 10 لاکھ سے 3 کروڑ تک قرضے دیے جائیں گے- فروری میں ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں، کھیلنا بچوں کا جبکہ کھیل کو پروموٹ اور وسائل مہیا کرنا حکومت کا فرض ہے - وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کھیل ہوتا ہے ایک کھلواڑ ہوتا ہے، فرق جان لیں - چیمپئن نے کھیلنا ہے ملک سے کھلواڑ کرنیوالوں کی باتوں میں نہیں آنا، کوئی آپ سے کہے کے اپنی دھرتی ماں سے کھلواڑ کرو تو اسے نہ میں جواب دینا ہے۔ کوئی آپ کو کہے کے رینجرز کو مارو، پولیس کو مارو میٹرو بس کو جلا دو، پٹرول بم چلاو تو انہیں انکار کرو-جو آپ کو کہے کہ پڑھو، لکھو، ترقی کرو، کھیلووہ آپ کا دوست ہے کھلواڑ کرانیوالے دوست نہیں - جو آپ کو کہے کہ ملک کو آگ لگا دو، اداروں پر حملہ کرو وہ آپ کا دشمن ہے۔ صرف پاکستان سب کی ریڈ لائن ہونی چاہیے۔ اس کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھنا چاہیے، نوجوانوں کا اٹھنے والا ہر قدم پاکستان کی ترقی کے لئے ہونا چاہیے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کھیلے گا پنجاب، پڑھے گا پنجاب اور آگے بڑھے گا پنجاب۔
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات میں جنسی مظالم سے نسلیں متاثر ہوتی ہیں، یو این
-
ایران اسرائیل تنازعہ میں بڑھتے جانی نقصان پر یو این کو تشویش
-
نگرانی اور جوہری توانائی کا پرامن استعمال: ایران میں آئی اے ای اے کا کردار
-
ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالرز ہو گئے
-
موجودہ وفاقی بجٹ پر ہر طرف تنقید ہو رہی ہے تو میں کیسے اس پر امید رکھوں ؟
-
بارشوں کا سیزن ہونے کے باوجود آبی ذخائر میں تشویش ناک کمی
-
سلامتی کونسل: غربت کا خاتمہ ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کے ساتھ، گوتیرش
-
غزہ: امدادی اداروں کے خدشات گھنٹوں میں حقیقت بننے کا خطرہ
-
جماعت اسلامی کا بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں تبدیل کرنے کا مطالبہ
-
امریکی صدر اور اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں ہیں، امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے
-
سیلز ٹیکس کے تحت نان رجسٹرڈ شخص کا بینک اکاونٹ بند،بجلی و گیس کنکشن کاٹنے کا فیصلہ
-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے ٹول پلازوں کی عام نیلامی کا عمل شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.