
پنجاب حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند ہوں گے، صوبائی حکومت نے نوٹفکیشن بھی جاری کردیا
ساجد علی
ہفتہ 1 فروری 2025
14:22

(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ 5 فروری کو بدھ کا روز ملک میں یکجہتی کشمیر کے دن کے طور پر منایا جائے گا کیوں کہ 5 یومِ کشمیر فروری کو ہر سال کشمیریوں سے یک جہتی کا دن منایا جاتا ہے، اس موقع پر حکومتی سطح پر ملک بھر میں عام تعطیل کی جاتی ہے، ہر چھوٹے بڑے شہر میں اس حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں، جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں شہری بڑی تعداد میں شرکت کر کے کمشیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ وفاقی حکومت کی طرف سے رواں برس 17 عام تعطیلات ہوں گی، جن میں سے پہلی چھٹی 5 فروری 2025ء کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2025 کو یوم پاکستان، یکم مئی 2025ء کو یوم مزدور اور 28 مئی 2025ء کو یوم تکبیر کے موقع پر چھٹی ہوگی، اس کے بعد 30 ،31 مارچ اور یکم اپریل 2025ء کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جب کہ 7 سے 9 جون 2025ء کو عیدالاضحی کی 3 تعطیلات متوقع ہیں۔ نوٹی فکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ 5 اور 6 جولائی 2025ء کو 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیاں ہوں گی، 14 اگست 2025ء کو یوم آزادی، 5 یا 6 ستمبر 2025ء کو عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی، 9 نومبر 2025ء کو یوم اقبال اور 25 دسمبر 2025ء کو یوم قائداعظم و کرسمس کی عام تعطیل ہوگی، 26 دسمبر 2025ء کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے یوم کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی جب کہ سال 2025 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.