ٰجماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیزکشمیرکانفرنس

حکومت آزادی کشمیرکے لئے واضع روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے،، اعلامیہ

اتوار 2 فروری 2025 18:05

× فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2025ء)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی صدارت میں ہونے والی آل پارٹیزکشمیرکانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت آزادی کشمیرکے لئے واضع روڈمیپ کا اعلان کرے،مسئلہ کشمیرکوتعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے،کشمیرمیں ہونے والے بھارتی مظالم پرپوری دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے حکومت جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار اداکرے۔

کانفرنس میں ن لیگ کے راہنماوسابق ایم این اے میاں عبدالمنان،سٹی صدر پیپلزپارٹی رانانعیم دستگیر، سابق صدر بار میاں انوارالحق، سابق صدر چیمبر رانا سکندر اعظم،صدرسیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب ،شیخ محمد مشتاق ، یاسر کھارا،سرپرست جمعیت اہلحدیث نجیب اللہ طارق، ضلعی صدر جے یو آئی میاں محمد عرفان،سیکرٹری مرکزی علماکونسل مولانا اعظم فاروق،عبدالشکوراظہرمرکزی مسلم لیگ ،جنرل سیکرٹری عوامی تحریک چوہدری سہیل شوکت،مرزامحمدصادق جے یو پی،صدر این ایل ایف میاں اعجاز حسین،شیخ محمدیاسین،یاسرکھارایڈووکیٹ،شیخ محمدمشتاق،شیخ افضال شاہین سمیت سیاسی،دینی وسماجی تنظیموں کے نمائدوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائدین نے اپنے خطابات میں کہاکہ پوری قوم تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حریت پسند کشمیریوں کے جذبہ حریت اور شوق شہادت پر اُن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حکومت پاکستان کو ایسی بھرپور جارحانہ سفارتی مہم چلانی چاہیئے جو بھارت کو ریاستی دہشت گردی سے باز رکھے اور کشمیریوں کی پراًمن جدوجہد کے نتیجے میں آزادی یقینی بن سکے۔

انشاء اللہ بہت جلد کشمیری مسلمانوں کی بے مثال قربانیاں رنگ لائیں گی اور اسلامیانِ کشمیرپر صبح آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کشمیر کے محاذ پر مکمل طور پرناکام ثابت ہوئی ہے اور یہ ہر پلیٹ فارم پر اپنا فرض ادا کرنے سے قاصر رہی ہے۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران پاکستانی عوام کی اٴْمنگوں اور خواہشات اور کشمیری مجاہدین کے عزائم و جہاد کے برعکس حکومت پاکستان نے اس محاذ پر قابل مذمت غفلت اور باعث شرم بزدلی کا مظاہرہ کیاہے۔ مقررین نے کہاکہ آزادی کشمیر یوں کا قانونی، اخلاقی اور بنیادی انسانی حق ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت اٴْن سے نہیں چھین سکتی۔ یہ حقیقت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں کہ خطہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔