اغواء ہونیوالے میرے بیٹوں کو فوری بازیاب کرایا جائے ،مولہ کے رہائشی سعد اللہ زہری کی اپیل

پیر 3 فروری 2025 23:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)خضدار مولہ کے رہائشی و ریٹائرڈ پولیس آفیسرڈی ایس پی سعداللہ زہری نے اپنے دیگر عزیز و رشتہ داروں وڈیرہ محمد حنیف جام ماسٹر محمد عظیم جام میر قائم خان جام میر داد کریم جام عبدالغنی جام نوراحمد جام عبدالحمید زہری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں دو روز قبل جمعہ کے دن اپنے دو بیٹوں الطاف اور شہزاد کے ہمراہ خضدار سے اپنی کار گاڑی میں کوئٹہ کی طرف سفر کررہا تھاکہ سوراب ڈسٹرکٹ کے ایریا لاکھوریان میں ایک نامعلوم گاڑی نے ہمارا تعاقب شروع کردیا جس سے بچنے کے لئے میرے بیٹے الطاف نے گاڑی کی رفتار تیز کردی اس نتیجے میں ہماری گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی تعاقب کرنے والی گاڑی میں سوار افراد مسلح تھے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس میں انہوں نے ایف آئی آرکی کاپی دکھائی درج ذیل افرادمحمد اشرف جام علی مرتضیٰ جام محمد عارف جام اور غلام مرتضیٰ جام پر اغوا کا الزام عائد اور ان کے نام ایف آئی آرمیں درج کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ درج ذیل افراد نے ہمارا تعاقب کیا اور میرے بیٹوں کو اغوا کیااس واقعہ کے بعد ہم نے بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے قریبی لیویز اسٹیشن شہید سکندرآباد میں ایف آئی آر درج کروائی مگر تاحال 48گھنٹے گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اب میں اپنے قبائل عزیز و رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرکے شہید سکندر آباد انتظامیہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ میرے بیٹوں کو فوری بازیاب کرائیں بصورت دیگر میں اپنے قبائل اور عزیز و اقارب کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرونگا جس میں قومی شاہراہ کو بلاک کرنا و دیگر احتجاجی ذرائع شامل ہونگے۔

میں چیف آف جھالاوان نواب ثنائ اللہ خان زہری میر نعمت اللہ خان زہری آئی جی بلوچستان معظم عالیجاہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میرے بیٹوں کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔۔۔