Live Updates

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیر اعظم سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے، عمرایوب

عمران خان کی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا نام دیا جائیگا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مکمل خاموشی ہے، رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 4 فروری 2025 12:50

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیر اعظم سے کوئی مشاورت نہیں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا نام دیا جائیگا،جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءتحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

ہم 4 یا 5 نام دیں گے جن سے متعلق پارٹی کے اندرمشاورت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج رات یا کل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے حتمی ناموں پر اپوزیشن قیادت مشاورت کرے گی۔ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے حتمی مشاورت کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا نام حکومت کو دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کو خط لکھے گئے تھے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیاتھا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے وہ کسی اجازت کے منتظر تھے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کے معاملے پر ہو سکتا تھا۔ وزیراعظم کسی سے اجازت لے رہے ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت جاری ہے اور ایک دو روز میں نام فائنل کر لئے جائیں گے۔

قبل ازیںچیف الیکشن کمشنر سمیت ممبران کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا تھا۔یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے اپنے خط میںرہنماءپی ٹی آئی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیاتھا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے نام لکھے گئے خط میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر سندھ و بلوچستان کی مدت ملازمت 26جنوری کو ختم ہو رہی تھی ۔خط کے متن کے مطابق آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی تھی اس لئے نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پرپارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

دریں اثناءقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب نے بھی قومی اسمبلی کے سپیکر سردارایاز صادق کو چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پر خط لکھاتھا ۔عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام لکھے گئے اپنے خط میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔اپنے خط میں ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ 26جنوری کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اس لئے ان نئے چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے جلد از جلد پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیا جائے ۔نئے چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تعیناتی 45 روز میں ہونا ضروری تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات