
ٹریفک جام اورحادثات سے بچائو کے حوالے سے سندھ حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، سعید غنی
جمعہ 7 فروری 2025 18:38

(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ٹائون چیئرمین لالہ رحیم، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ ابرار جعفر، ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ راجہ، سنئیر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی عمار خان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی صائم عمران خان، میونسپل کمیشنر سہراب گوٹھ ٹائون سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں سہراب گوٹھ ٹائون میں درپیش مسائل، انکروپمنٹ، برساتی نالے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنر ایسٹ اس حوالے سے ٹائون انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جس سے سہراب گوٹھ ٹائون کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ سعید غنی نے کہا کہ سہراب گوٹھ ٹائون میں برساتی نالے اور سیوریج کے حوالے سے ٹائون انتظامیہ اقدامات کو یقینی بنائے اور اگر کسی جگہ سندھ حکومت کی مدد درکار ہوئی ہم وہ مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ٹائونز میں بھرپور کوشش ہوگی کہ وہاں انکروچمنٹ کے خاتمہ، برساتی نظام کی درستگی، سیوریج اور پانی کے نظام کی بہتری سمیت دیگر امور سرانجام دئیے جائیں۔ سعید غنی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف گرانڈ آپریشن بلا کسی تفریق کے جلد ہی شہر بھر کے تمام ٹانز میں شروع کیا جارہا ہے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔ بعد ازاں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کونسل کے سنئیر وائس چیئرمین ملک ریاض اعوان نے جبکہ وفد میں صدر سندھ ائیر کنڈیشن بس اونر کے صدر حاجی امان اللہ، ارکان میں حاجی محمد شفیق، لالہ افضل، راجہ نوید، حاجی محمد عاشق، ارشد گجر، سردار محمد اشرف، محمد بشیر، ممتاز اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو انہیں درپیش مسائل بالخصوص شہر سے بسوں کی شہر سے باہر ٹرمینل کی منتقلی کے باوجود بھی ان کے بکنگ آفس کو بند کرنے کے جاری احکامات سمیت دیگر کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس من۔ وق۔ ن۔ ع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ اس وقت شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں بے تحاشہ اضافے کے بعد س۔ ن۔ ندھ حکومت کو سخت اقدامات لینے ضروری ہوگئے ہیں۔ انہوں نے۔ کہا کہ شہر میں ٹریفک جام کے باعث روزانہ لا کھوں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ہم ٹرانسپورٹ برادری کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے ہیں بلکہ تمام تجاوزات اور ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ سعید غنی نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کروائی کہ جہاں تک آپ کے بکنگ کے دفاتر جو کہ دکانوں کے اندر ہیں اس کے حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سے ان کی پاکستان واپسی پر بات کروں گا۔
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.