Live Updates

فروری قومی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین د ن ہے، رانا محمد اعظم

جمعہ 7 فروری 2025 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے صوبائی صدر رانا محمد اعظم نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کا دن قومی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چوری کر کے فارم47 کی نام نہاد حکومت قوم پر مسلط کی گئی جمہورت جمہوریت کا راگ الاپنے والی عوام دشمن سیاسی جماعتوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر وہ گھناونا کھیل کھیلا جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مورو میں غلام مرتضی ڈیپر،غلام عباس، گلزار علی عالمانی، غلام مصطفی چوہان،جان محمد،ارشاد کورائی،زاہد کھوسو، جنسارعلی کلوڑو و دیگر کی میزبانی میں آٹھ فروری کے مینڈیٹ کی چوری کے خلاف عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا محمد اعظم نے کہا کہ غیر قانونی شہباز حکومت نے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے عوام دشمن قانون سازی کے ذریعے 1973 کے متفقہ آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا سینیئر ترین ججز کو بائی پاس کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جونیئر جج کو چیف جسٹس بنایا جانا اور آئینی بینچ کے نام پر قانون شکن جج کو اس کا سربراہ بنانے سمیت ہائی کورٹس میں نام نہاد ججوں کی تعیناتی جیسے اقدامات اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پر مسلط کی گئی حکومت کا ایجنڈا عوامی فلاح و بہبود نہیں بلکہ غیر ملکی آقاں کو خوش کرنے کا منصوبہ ہے قوم آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان نے جیل میں عوام دشمن حکمرانوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہے عمران خان کی پہلے سے زیادہ بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کے ہوش اڑا کر رکھ دیے ہیں اب وہ عمران خان سے این آر او مانگ رہے ہیں رانا اعظم نے کہا کہ انشائاللہ بہت جلد عمران خان عدالتوں سے سرخرو ہو کر قوم کے درمیان ہوں گے نام نہاد حکمران کچھ بھی کر لیں عمران خان اب زیادہ دیر جیل میں نہیں رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات