صوابی جلسے میں مولانا نور الحق قادری کاغیر شائستہ الفاظ کا استعمال گھنائونا فعل ہے، سید عمران طوطالئی

پی ٹی آئی کا کوئی منشور ہے نہ قیادت میں عقل ،13سال گالیوں اور الزامات میں گزارے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 10 فروری 2025 23:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء) مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا کے رہنما ملک حاجی سید عمران آف طوطالئی نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں مولانا نور الحق قادری کا غیر شائستہ الفاظ کا استعمال گھنائونا فعل ہے ہر جلسے میں پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا اپوزیشن اور خصوصا شریف برادران کے خلاف گندی زبان استعمال کرنا وطیرہ ہے ،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم نے اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا کہ پی ٹی آئی میں بدتمیزی نہیں ہے ، اسی طرح محمود خان اچکزئی نے بھی کہا کہ ہم یہاں اس جلسے میں کسی کو گالیاں ، برا بھلا اور غلط زبان استعمال کرنے نہیں آئے ہیں ، ملک سید عمران نے کہا کہ چونکہ پی ٹی آئی کا کوئی منشور ہے نہ ہی قیادت میں عقل ، اس لئے 13 سال گالیوں اور الزامات میں گزارے انہوں نے پی ٹی آئی کا جلسہ صوابی ملکی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان پی ٹی آئی اور عوام نے جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت نہ کرکے اپنی قیادت اور پارٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے خواہاں عوام نے پی ٹی آئی کا یوم سیاہ مسترد کردیا ، ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے قوم نے پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کو یوم نجات کے طور پر منایا شیرافضل مروت کو سٹیج پر بیٹھنے کے لیے نشست دی گئی آپس میں پی ٹی آئی اختلاف کھل کر سامنے آئے اسی طرح بعض رہنماں کو خطاب کرنے کا موقع دیا گیا ، پابندی کے باوجود سرکاری وسائل استعمال کرنے کے علاوہ ملازمین کی شرکت کو یقینی بنایا گیا ، انہوں نے کہا سب سے بڑے صوبے پنچاب ، سندھ آور بلوچستان کے عوام نے تحریک انتشار کی کال کو مسترد کردیا دوسری طرف وفاقی حکومت نے ایک سالہ کارکردگی قوم کے سامنے پیش کیا اس دوران ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ، جو کہ شہباز شریف حکومت کا بڑا کارنامہ ہے ، گنڈاپور جلسوں و جلوسوں کی بجائے قوم قوم کو اپنے ایک سالہ کارکردگی پیش کریں ۔